Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہاسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہ

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ نیٹو کے آرٹیکل 5 جیسا ہے، ہاکان فیدان

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ نیٹو کے آرٹیکل 5 جیسا ہے، ہاکان فیدان

انقرہ: ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والا نیا دفاعی معاہدہ عملی اور تکنیکی اعتبار سے نیٹو کے آرٹیکل 5 میں موجود باہمی دفاع کے اصول سے مماثلت رکھتا ہے۔

ترک سرکاری خبررساں ادارے انادولو کو دیے گئے انٹرویو میں ہاکان فیدان نے بتایا کہ معاہدے کے تحت تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو باقاعدہ ادارہ جاتی شکل دی جائے گی اور ممکنہ سیکیورٹی بحران کی صورت میں مشترکہ ردعمل کے لیے مؤثر رابطہ نظام قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نئے دفاعی بندوبست کے تحت وزرائے دفاع یا متعلقہ وزرا پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی جائے گی، جبکہ دفاعی اتحاد کے لیے جنرل سیکریٹریٹ بھی قائم کیا جائے گا، جس کا صدر دفتر سعودی عرب میں ہوگا۔

ہاکان فیدان کے مطابق اس معاہدے کا بنیادی مقصد تینوں ممالک کے درمیان دفاعی روابط کو مضبوط بنانا اور مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

آرٹیکل 5 کیا ہے؟

نیٹو کے آرٹیکل 5 کے تحت کسی ایک رکن ملک پر مسلح حملے کو تمام رکن ممالک پر حملہ تصور کیا جاتا ہے اور اتحادی ممالک متاثرہ رکن کی مدد کے لیے اقدامات کرتے ہیں۔

ترک وزیر خارجہ کے مطابق پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان نیا دفاعی معاہدہ بھی اسی نوعیت کے باہمی دفاع کے تصور پر مبنی ہے۔

ہاکان فیدان نے مزید کہا کہ مصر بھی مستقبل میں اس دفاعی معاہدے کا حصہ بن سکتا ہے، تاہم اس کے لیے بعض تکنیکی معاملات کو پہلے حل کرنا ہوگا۔

مصر کی شمولیت کی صورت میں اس دفاعی شراکت داری کا دائرہ مزید وسیع ہوسکتا ہے اور خطے میں مشترکہ سیکیورٹی تعاون کو نئی جہت ملنے کا امکان ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *