Banner
Daily Sahafat Quetta
August 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایواء جی الائنس بلوچستان کا اسماء جتک کے خاندان پر حملوں اور قتل کے واقعات کی مذمت، شفاف تحقیقات کا مطالبہپاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کا مزدور تحریک کو مذید تیز کرنیکا اعلانآسماء جتک کو انصاف دلانا جتک قوم پر فرض ہے، میر خیر اللہ جتکسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہوزیرِ اعظم کی مکہ مکرمہ میں قصر الصفا آمد، سعودی ولی عہد نے استقبال کیاترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان نے سہ فریقی دفاعی معاہدے “معاہدۂ مکہ” پر دستخط کر دیےوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کوئٹہ میں شاہراہوں کی بندش کا سخت نوٹسمچھ: سول ہسپتال میں طبی سہولیات کی کمی، شہریوں کا ایمرجنسی سروسز بہتر بنانے کا مطالبہچاغی: نامعلوم مسلح افراد نے مال بردار بس عملے سمیت اغوا کر لی، تحقیقات جاریکوئٹہ: ہسپتالوں میں بغیر اجازت رپورٹنگ اور فوٹوگرافی پر پابندیایواء جی الائنس بلوچستان کا اسماء جتک کے خاندان پر حملوں اور قتل کے واقعات کی مذمت، شفاف تحقیقات کا مطالبہپاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کا مزدور تحریک کو مذید تیز کرنیکا اعلانآسماء جتک کو انصاف دلانا جتک قوم پر فرض ہے، میر خیر اللہ جتکسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہوزیرِ اعظم کی مکہ مکرمہ میں قصر الصفا آمد، سعودی ولی عہد نے استقبال کیاترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان نے سہ فریقی دفاعی معاہدے “معاہدۂ مکہ” پر دستخط کر دیےوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کوئٹہ میں شاہراہوں کی بندش کا سخت نوٹسمچھ: سول ہسپتال میں طبی سہولیات کی کمی، شہریوں کا ایمرجنسی سروسز بہتر بنانے کا مطالبہچاغی: نامعلوم مسلح افراد نے مال بردار بس عملے سمیت اغوا کر لی، تحقیقات جاریکوئٹہ: ہسپتالوں میں بغیر اجازت رپورٹنگ اور فوٹوگرافی پر پابندی

ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان نے سہ فریقی دفاعی معاہدے “معاہدۂ مکہ” پر دستخط کر دیے

مکہ مکرمہ: ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان سہ فریقی دفاعی معاہدہ طے پا گیا، جسے “معاہدۂ مکہ” کا نام دیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق تینوں ممالک نے مشترکہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور باہمی سلامتی کے لیے معاہدے پر دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت تینوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اگر کسی ایک رکن ملک پر مسلح حملہ ہوتا ہے تو اسے تینوں ممالک کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا۔

بیان کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر منعقدہ “مکہ المکرمہ مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس” میں تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، مشترکہ سلامتی، علاقائی صورتحال اور مستقبل کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق معاہدے کا مقصد تینوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنانا، مشترکہ سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرنا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *