Banner
Daily Sahafat Quetta
August 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک اور قدم، حکومت سے فنڈز طلببچوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر جرائم کے ہولناک اعداد و شمار جاری، پنجاب سرفہرستامریکا دوبارہ اپنے سابقہ وعدوں کی پاسداری پر آمادہ ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہجماعت اسلامی کا 7 اگست احتجاج؛ حافظ نعیم نے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیاحکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاریخطے کی صورتحال؛ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ دورۂ سعودی عربقلات، سوراب شاہراہ پر مسلح افراد کی کارروائی، بس عملہ اغوااسلحے کی قلت پر ٹرمپ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ پر برہم ہو گئے، واشنگٹن پوسٹ کا بڑا دعویٰسوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی ہے، بابر یوسفزئیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا انسدادِ پولیو مہم کے دوران یونین کونسل ٹاؤن کا دورہ؛ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک اور قدم، حکومت سے فنڈز طلببچوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر جرائم کے ہولناک اعداد و شمار جاری، پنجاب سرفہرستامریکا دوبارہ اپنے سابقہ وعدوں کی پاسداری پر آمادہ ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہجماعت اسلامی کا 7 اگست احتجاج؛ حافظ نعیم نے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیاحکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاریخطے کی صورتحال؛ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ دورۂ سعودی عربقلات، سوراب شاہراہ پر مسلح افراد کی کارروائی، بس عملہ اغوااسلحے کی قلت پر ٹرمپ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ پر برہم ہو گئے، واشنگٹن پوسٹ کا بڑا دعویٰسوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی ہے، بابر یوسفزئیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا انسدادِ پولیو مہم کے دوران یونین کونسل ٹاؤن کا دورہ؛ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ

خطے کی صورتحال؛ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ دورۂ سعودی عرب

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف 6 سے 8 اگست تک سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق دورے کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا، باہمی تعاون کے فروغ اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر وفاقی وزرا پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی سعودی عرب جائے گا۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات متوقع ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر گفتگو ہوگی۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اعتماد، تعاون اور برادرانہ روابط کی طویل تاریخ پر قائم ہیں، جنہیں مزید وسعت دینے کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے کی صورتحال میں تیزی سے تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ توقع ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط ہوگا اور علاقائی و عالمی معاملات پر رابطہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *