Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کَیس لاہور میں ایران، اسرائیل اور امریکا تنازع پر سیمینار، ماہرین نے جنگ کے نئے محاذوں کا جائزہ لیاکشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رہے گی، میر شعیب نوشیروانیمسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے، نسیم الرحمن ملاخیلاہلِ بلوچستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستانشخصیت نہیں اصول بڑے ہوتے ہیںاقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دیا جائے،اکرام الدینکیو۔ڈی۔ اے میں پہلی خاتون ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ و بلڈنگ کنٹرول کی تعیناتیٹرانسپورٹرز کا جماعت اسلامی کے احتجاج کی حمایت کا اعلانآئین کی بالادستی، جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، مولانا عبد الرحمن رفیقبلوچستان فوڈ اتھارٹی کا صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن، 2 یونٹس سیل، 20 سے زائد مراکز پر جرمانےکَیس لاہور میں ایران، اسرائیل اور امریکا تنازع پر سیمینار، ماہرین نے جنگ کے نئے محاذوں کا جائزہ لیاکشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رہے گی، میر شعیب نوشیروانیمسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے، نسیم الرحمن ملاخیلاہلِ بلوچستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستانشخصیت نہیں اصول بڑے ہوتے ہیںاقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دیا جائے،اکرام الدینکیو۔ڈی۔ اے میں پہلی خاتون ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ و بلڈنگ کنٹرول کی تعیناتیٹرانسپورٹرز کا جماعت اسلامی کے احتجاج کی حمایت کا اعلانآئین کی بالادستی، جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، مولانا عبد الرحمن رفیقبلوچستان فوڈ اتھارٹی کا صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن، 2 یونٹس سیل، 20 سے زائد مراکز پر جرمانے

ٹرانسپورٹرز کا جماعت اسلامی کے احتجاج کی حمایت کا اعلان

ٹرانسپورٹرز کا جماعت اسلامی کے احتجاج کی حمایت کا اعلان
آل بلوچستان بس یونین اور پنجاب، خیبرپختونخوا بس یونین 7 اگست کی ہڑتال میں شریک ھونگے۔
بدامنی، مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات پر بھتہ اور قومی شاہراہوں کی مخدوش صورتحال ناقابل برداشت ہوچکی ہے، مشترکہ اعلامیہ

کوئٹہ : آل بلوچستان بس یونین اور پنجاب، خیبرپختونخوا بس یونین نے بلوچستان میں بدامنی، بڑھتی ہوئی مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات پر مبینہ بھتہ خوری، قومی شاہراہوں پر مخدوش امن و امان کی صورتحال اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش مشکلات کے خلاف جماعت اسلامی بلوچستان کی جانب سے 7 اگست کو دی گئی پہیہ جام ہڑتال، دھرنے اور احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان آل بلوچستان بس یونین کے دفتر جبل نور، کوئٹہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا، جہاں جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر اور رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن نے اپنے وفد کے ہمراہ ٹرانسپورٹرز رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آل بلوچستان بس یونین کے رہنماؤں ظاہر شاہ کاکڑ، وزیر خان کاکڑ، حبیب اللہ خان، عبدالمتین اور اقبال سرگڑھ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ بلوچستان کے عوام گزشتہ کئی برسوں سے بدامنی، معاشی بدحالی، بے روزگاری، قومی شاہراہوں پر عدم تحفظ اور پٹرولیم مصنوعات پر غیر ضروری اخراجات و مبینہ بھتہ خوری جیسے سنگین مسائل کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک کسی سیاسی مفاد کے لیے نہیں بلکہ عوام کے بنیادی حقوق، امن کی بحالی اور معاشی انصاف کے لیے ہے۔ انہوں نے ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی کہ وہ عوامی مفاد کی اس جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کریں تاکہ حکومت عوامی مشکلات کا فوری نوٹس لینے پر مجبور ہو۔ اس موقع پر ظاہر شاہ کاکڑ نے کہا کہ ٹرانسپورٹر برادری روزانہ قومی شاہراہوں پر شدید مشکلات، بدامنی، اضافی اخراجات اور مختلف رکاوٹوں کا سامنا کر رہی ہے، جس کے باعث نہ صرف کاروبار متاثر ہورہا ہے بلکہ عوام بھی مشکلات میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں ٹرانسپورٹرز خاموش تماشائی نہیں رہ سکتے۔انہوں نے کہا کہ آل بلوچستان بس یونین اور پنجاب، خیبرپختونخوا بس یونین عوامی مفاد کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہیں، اسی لیے 7 اگست کی ہڑتال، دھرنے اور احتجاج میں بھرپور شرکت اور مکمل تعاون کیا جائے گا۔ دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بلوچستان میں امن کے قیام، قومی شاہراہوں کو محفوظ بنانے، مہنگائی کے خاتمے، ٹرانسپورٹرز اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر جمہوری و آئینی فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *