Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کَیس لاہور میں ایران، اسرائیل اور امریکا تنازع پر سیمینار، ماہرین نے جنگ کے نئے محاذوں کا جائزہ لیاکشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رہے گی، میر شعیب نوشیروانیمسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے، نسیم الرحمن ملاخیلاہلِ بلوچستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستانشخصیت نہیں اصول بڑے ہوتے ہیںاقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دیا جائے،اکرام الدینکیو۔ڈی۔ اے میں پہلی خاتون ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ و بلڈنگ کنٹرول کی تعیناتیٹرانسپورٹرز کا جماعت اسلامی کے احتجاج کی حمایت کا اعلانآئین کی بالادستی، جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، مولانا عبد الرحمن رفیقبلوچستان فوڈ اتھارٹی کا صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن، 2 یونٹس سیل، 20 سے زائد مراکز پر جرمانےکَیس لاہور میں ایران، اسرائیل اور امریکا تنازع پر سیمینار، ماہرین نے جنگ کے نئے محاذوں کا جائزہ لیاکشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رہے گی، میر شعیب نوشیروانیمسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے، نسیم الرحمن ملاخیلاہلِ بلوچستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستانشخصیت نہیں اصول بڑے ہوتے ہیںاقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دیا جائے،اکرام الدینکیو۔ڈی۔ اے میں پہلی خاتون ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ و بلڈنگ کنٹرول کی تعیناتیٹرانسپورٹرز کا جماعت اسلامی کے احتجاج کی حمایت کا اعلانآئین کی بالادستی، جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، مولانا عبد الرحمن رفیقبلوچستان فوڈ اتھارٹی کا صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن، 2 یونٹس سیل، 20 سے زائد مراکز پر جرمانے

آئین کی بالادستی، جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، مولانا عبد الرحمن رفیق


کوئٹہ ( )جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق اور سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس نے کہا ہے کہ امریکہ کے اشاروں پر کشمیر کا سودا کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، کشمیری عوام آج ہر طرف ظلم، جبر اور کشت و خون کا شکار ہیں، جبکہ امتِ مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے۔ دریں اثناء جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے تنظیمی دوروں کا سلسلہ بھی جاری رہا، جس کے تحت سیدنا بلال یونٹ میاں غنڈی، خالد بن ولید یونٹ کلی نورالدین میاں غنڈی، فاروقی یونٹ کلی احمد خانزئی کشمیر آباد، ابوبکر صدیق یونٹ کلی بنگلزئی، مفتی محمود یونٹ ہزار گنجی، کلی عمر خان طور خان یونٹ، کلی کوتوال یونٹ، ابوبکر صدیق یونٹ ہزار گنجی، ڈاکٹر خالد سومرو شہید یونٹ اختر آباد ہزار گنجی، نجم المدارس یونٹ ہزار گنجی، لہڑی آباد یونٹ ہزار گنجی، ایمل کاسی شہید یونٹ کلی ابراہیم زئی، کلی خیزی یونٹ، مفتی زر ولی خان یونٹ بھوسہ منڈی اور شاہ اسماعیل شہید یونٹ بھوسہ منڈی کے تنظیمی اجلاس منعقد ہوئے۔ اجلاسوں میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے سینیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، مولانا محب اللہ، حاجی بشیر احمد کاکڑ، مولانا محمد ایوب، حافظ رشید احمد، مولانا عبدالبصیر، حافظ مسعود احمد، مولانا محمد شعیب جدون، حاجی ولی محمد بڑیچ، مفتی محمد عارف شمشیر، سیٹھ اجمل بازئی، مولانا سید سعد اللہ آغا، حاجی ظفر اللہ کاکڑ، حاجی عطاء محمد شمشوزئی اور اختر جان مری نے شرکت کی۔ مقررین نے تنظیمی استحکام، کارکنوں کی فعالیت، رکن سازی، عوامی رابطہ مہم اور جماعتی پیغام کو گھر گھر پہنچانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ملک میں آئین کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام، عوام کے حقوق کے تحفظ اور مسئلہ کشمیر پر دوٹوک قومی مؤقف کے لیے اپنی جدوجہد بھرپور انداز میں جاری رکھے گی۔ اجلاسوں میں یونٹوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، تنظیمی امور پر مشاورت کی گئی اور آئندہ کے لائحۂ عمل کے حوالے سے اہم فیصلے بھی کیے گئے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *