Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں دہشت گردی کا خطرہ، ریڈ زون سیل، سکیورٹی ہائی الر ٹاسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار، نیتن یاہو نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو مسترد کر دیاڈسکوز کی نجکاری؛ وزیراعظم کی صارفین کے مفاد کو اولین ترجیح دینے کی ہدایتالیکشن کمیشن کا الیکشنز رولز کی اہم شق میں ترمیم کا فیصلہ7 اگست کو بلوچستان بھر میں شاہراہیں بند، احتجاجی دھرنے ہوں گے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچچمن میں مزدور کیمپ پر دستی بم حملہ، ایک مزدور جاں بحق، چار زخمیرکنی ٹول پلازہ پر کشیدگی، ڈرائیوروں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفاقی حکومت کے سامنے 17 نکات پیش کر دیےپاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر آج منایا جا رہا ہےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاوٴنسز میں نظرثانی سے متعلق وزارت خزانہ کا اہم بیانکوئٹہ میں دہشت گردی کا خطرہ، ریڈ زون سیل، سکیورٹی ہائی الر ٹاسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار، نیتن یاہو نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو مسترد کر دیاڈسکوز کی نجکاری؛ وزیراعظم کی صارفین کے مفاد کو اولین ترجیح دینے کی ہدایتالیکشن کمیشن کا الیکشنز رولز کی اہم شق میں ترمیم کا فیصلہ7 اگست کو بلوچستان بھر میں شاہراہیں بند، احتجاجی دھرنے ہوں گے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچچمن میں مزدور کیمپ پر دستی بم حملہ، ایک مزدور جاں بحق، چار زخمیرکنی ٹول پلازہ پر کشیدگی، ڈرائیوروں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفاقی حکومت کے سامنے 17 نکات پیش کر دیےپاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر آج منایا جا رہا ہےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاوٴنسز میں نظرثانی سے متعلق وزارت خزانہ کا اہم بیان

ڈسکوز کی نجکاری؛ وزیراعظم کی صارفین کے مفاد کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کر دی۔

ڈسکوز کی نجکاری اور نجکاری کمیشن کی اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہوا، جس میں انہوں نے کہا کہ نجکاری کے عمل میں عالمی معیار کے سرمایہ کاروں کی شمولیت یقینی بنانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نجکاری کمیشن میں عالمی معیار کے مالیاتی، قانونی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ماہرین کو شامل کیا جائے جبکہ ادارہ جاتی اصلاحات اور تنظیم نو کا عمل ایک ماہ میں مکمل کیا جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ڈسکوز کی نجکاری کے تمام مراحل مقررہ مدت، شفاف قواعد اور بہترین حکمت عملی کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے نجکاری کے دوران صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے مؤثر نظام قائم کرنے پر بھی زور دیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ نجکاری کے پہلے مرحلے میں شامل گیپکو، فیسکو اور آئیسکو میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے لیے اندرون و بیرون ملک روڈ شوز مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ ترکیہ، سعودی عرب اور چین میں سرمایہ کاروں سے رابطوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *