Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
7 اگست کو بلوچستان بھر میں شاہراہیں بند، احتجاجی دھرنے ہوں گے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچچمن میں مزدور کیمپ پر دستی بم حملہ، ایک مزدور جاں بحق، چار زخمیرکنی ٹول پلازہ پر کشیدگی، ڈرائیوروں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفاقی حکومت کے سامنے 17 نکات پیش کر دیےپاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر آج منایا جا رہا ہےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاوٴنسز میں نظرثانی سے متعلق وزارت خزانہ کا اہم بیانرواں برس عید میلاد النبی ﷺ کب منائی جائے گی؟ ربیع الاول کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیانحب میں یومِ استحصالِ کشمیر پر یکجہتی واک، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکتپاکستانی عدالتی نظام میں اے آئی کا کردار ، ایک مکمل آرٹیکلسرمایہ کی منتقلی، تخریب کاری اور پاکستان کی معاشی تاریخ کا تاریک باب7 اگست کو بلوچستان بھر میں شاہراہیں بند، احتجاجی دھرنے ہوں گے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچچمن میں مزدور کیمپ پر دستی بم حملہ، ایک مزدور جاں بحق، چار زخمیرکنی ٹول پلازہ پر کشیدگی، ڈرائیوروں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفاقی حکومت کے سامنے 17 نکات پیش کر دیےپاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر آج منایا جا رہا ہےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاوٴنسز میں نظرثانی سے متعلق وزارت خزانہ کا اہم بیانرواں برس عید میلاد النبی ﷺ کب منائی جائے گی؟ ربیع الاول کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیانحب میں یومِ استحصالِ کشمیر پر یکجہتی واک، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکتپاکستانی عدالتی نظام میں اے آئی کا کردار ، ایک مکمل آرٹیکلسرمایہ کی منتقلی، تخریب کاری اور پاکستان کی معاشی تاریخ کا تاریک باب

7 اگست کو بلوچستان بھر میں شاہراہیں بند، احتجاجی دھرنے ہوں گے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

امیر جماعت اسلامی بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی بدامنی، بدعنوانی، بارڈر بندش، پٹرولیم مصنوعات پر بھتہ خوری، بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف 7 اگست بروز جمعہ بلوچستان بھر میں کوسٹل ہائی وے، نیشنل ہائی ویز، جی ٹی روڈز اور اہم بائی پاسز پر شاہراہیں بند کرکے احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ قومی و صوبائی سطح پر ٹرانسپورٹرز، تاجر برادری اور عوام اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے۔ تمام اضلاع میں ذمہ داران کو تقسیمِ کار مکمل کرکے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ کوئٹہ میں بلیلی، میاں غنڈی، تیرہ میل، کولپور اور کوڑک سمیت پشین، مسلم باغ، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، ڑوب، لورالائی، سبی، کچھی، بولان، جعفرآباد، نصیرآباد، مستونگ، خضدار، نوشکی، لسبیلہ، حب، پنجگور، کیچ (تربت) اور گوادر میں شاہراہوں پر احتجاج کے لیے کارکنوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں 7 اگست کی ہڑتال کی تیاریوں کے سلسلے میں جماعت اسلامی کوئٹہ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر ضلع کوئٹہ عبدالنعیم رند اور دیگر ذمہ داران نے تیاریوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قومی اور اجتماعی مسائل کے حل کے لیے ہونے والے احتجاج کو ٹرانسپورٹرز، تاجر برادری اور ہر طبق? فکر کی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے بلوچستان بھر میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے اور 7 اگست کو شام 4 بجے 21 اضلاع میں اہم شاہراہوں پر عوامی اجتماعات، روڈ بلاک اور احتجاجی پروگرام منعقد کیے جائیں گے تاکہ بلوچستان کے عوام کے جائز مطالبات مو¿ثر انداز میں حکمرانوں اور متعلقہ اداروں تک پہنچائے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام بدامنی، بدعنوانی، لاپتہ افراد، مسخ شدہ لاشوں کے واقعات، معاشی بدحالی، بے روزگاری، شاہراہوں پر عدم تحفظ، بارڈرز کی بندش اور مہنگائی جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہیں، جبکہ حکمران اور بااثر طبقات ان مسائل کے حل میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے عوام، تاجروں، ٹرانسپورٹرز، نوجوانوں، قبائلی عمائدین اور تمام مکاتبِ فکر سے اپیل کی کہ وہ 7 اگست کو اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے احتجاج، دھرنوں اور روڈ بلاک میں بھرپور شرکت کرکے ظلم، ناانصافی، بدامنی اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف پرامن مگر مو¿ثر احتجاج کو کامیاب بنائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *