Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا، مسلح افواجکمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز جیلوں اور حراستی مراکز کے اچانک معائنے کر سکیں گے،عبدالسلام اچکزئیکوئٹہ: سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ریڈ زون مکمل سیلپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہےافغان سرزمین بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، وزیر داخلہ بلوچستانصنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقپاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا، مسلح افواجکمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز جیلوں اور حراستی مراکز کے اچانک معائنے کر سکیں گے،عبدالسلام اچکزئیکوئٹہ: سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ریڈ زون مکمل سیلپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہےافغان سرزمین بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، وزیر داخلہ بلوچستانصنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیق

افغان سرزمین بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، وزیر داخلہ بلوچستان

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

کوئٹہ میں بلوچستان تاجر اتحاد کے مرکزی صدر رحیم آغا کی قیادت میں تاجر برادری کے وفد سے مشاورتی اجلاس کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ احتجاج ہر شہری کا آئینی اور جمہوری حق ہے، تاہم بے گناہ نوجوانوں اور خواتین کی ٹارگٹ کلنگ مقامی روایات کے خلاف ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چند شرپسند عناصر دشمن ممالک کے ایما پر صوبے کا امن خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

میر ضیاء اللہ لانگو نے یقین دہانی کرائی کہ تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قومی شاہراہوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے اور تاجروں سے مذاکرات کا ایک اور دور بھی کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیر داخلہ کے معاونِ خصوصی بابر یوسفزئی اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر بلوچستان تاجر اتحاد کے مرکزی صدر رحیم آغا نے قومی شاہراہوں پر ٹرک نذرِ آتش کیے جانے، سیکیورٹی صورتحال اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مسائل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *