Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درجبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درج

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ن کو سادہ اکثریت حاصل ہوگئی، رانا ثنا

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) حکومت سازی کے لیے سادہ اکثریت حاصل کر چکی ہے۔

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 45 نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن) 23 پر کامیابی حاصل کر چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 10 اگست کو انتخابات کے تیسرے مرحلے کے بعد پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔

ان کے مطابق دوسرے مرحلے میں ہونے والے انتخابات کی 20 نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن) نے 13، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مظفرآباد کی چاروں نشستیں مسلم لیگ (ن) نے جیتیں، جبکہ 12 مہاجر نشستوں میں سے 10 پر بھی ن لیگ کامیاب رہی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کشمیر کے عوام نے نواز شریف کے وژن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور مسلم لیگ (ن) عوامی مینڈیٹ کے مطابق حکومت تشکیل دے کر اپنے وعدے پورے کرے گی۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران پیپلز پارٹی پر مظفرآباد میں ہنگامہ آرائی اور انتخابی عمل متاثر کرنے کے الزامات بھی عائد کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص کی ہلاکت سے شہر میں خوف و ہراس پھیلا، جس کے باعث ووٹنگ ٹرن آؤٹ متاثر ہوا۔ انہوں نے چودھری لطیف اکبر پر قاتلانہ حملے کے دعوے کو بھی مسترد کرتے ہوئے اسے “ڈرامہ” قرار دیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *