Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس کو ہنگامی الرٹ جاریآزاد کشمیر کے انتخابی حلقوں میں مبینہ بے ضابطگیاں، پی پی کا الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہپی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئیامریکی حملوں کے بعد ایران مذاکرات پر زیادہ آمادہ ہو گیا، مارکو روبیو کا دعویٰآزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، 21 نشستوں پر پولنگ کا عمل جارینصیر آباد کے لوک گلوکار گل میر جمالی کی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقاتحکومت بلوچستان شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستاننقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارکوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس کو ہنگامی الرٹ جاریآزاد کشمیر کے انتخابی حلقوں میں مبینہ بے ضابطگیاں، پی پی کا الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہپی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئیامریکی حملوں کے بعد ایران مذاکرات پر زیادہ آمادہ ہو گیا، مارکو روبیو کا دعویٰآزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، 21 نشستوں پر پولنگ کا عمل جارینصیر آباد کے لوک گلوکار گل میر جمالی کی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقاتحکومت بلوچستان شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستاننقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتار

آزاد کشمیر کے انتخابی حلقوں میں مبینہ بے ضابطگیاں، پی پی کا الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہ

مظفرآباد: پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہ کر دیا۔
پیپلز پارٹی نے مختلف حلقوں میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں پر الیکشن کمیشن سے فوری کارروائی اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

الیکشن کمیشن کو ارسال درخواستوں میں مبینہ دھاندلی، انتظامی غفلت اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔

پیپلز پارٹی نے شکایت درج کروائی کہ حلقہ ایل اے 28 کے 71 پولنگ اسٹیشنوں پر عملہ نہ پہنچنے سے پولنگ شروع نہ ہو سکی، حلقے کی چار یونین کونسلوں میں پولنگ عملے کی عدم موجودگی سے ووٹرز مشکلات کا شکار ہیں جس پر پیپلز پارٹی نے متاثرہ پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کے اوقات بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔

حلقہ ایل اے 30 کے بناو لنگاہ پولنگ اسٹیشن پر بیلٹ باکس باہر منتقل کر کے مبینہ بیلٹ اسٹفنگ کی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی نے مبینہ بیلٹ اسٹفنگ اور بیلٹ باکس کی منتقلی کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ Flora& Fauna

حلقہ ایل اے 31 میں رنگلہ کٹکیر روڈ بند ہونے سے 50 سے زائد گاڑیوں میں سوار ووٹرز پھنس گئے، پیپلز پارٹی نے سڑک فوری کھلوانے اور پولنگ کے اوقات میں توسیع کا مطالبہ کر دیا۔

حلقہ ایل اے 32 کے تین پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ ایجنٹس کو اندر بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ پیپلز پارٹی نے پولنگ اسٹیشن نمبر 24 پر مبینہ بیلٹ اسٹفنگ کی شکایت الیکشن کمیشن کو ارسال کرتے ہوئے کہا کہ حلقے میں ایک سرکاری ملازم مسلم لیگ (ن) کے پولنگ ایجنٹ کے طور پر تعینات ہے۔

حلقہ ایل اے 34 میں پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کو مبینہ طور پر پولنگ اسٹیشنوں میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، پولنگ ایجنٹ کے لیے مقامی رہائشی ہونا قانونی شرط نہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *