Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گےسونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہاگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاںادبی سوسائٹی کی حلف برداری بلوچستان میڈیا فورم کا قیاممیڈم بتول بی بی مدر ٹریسا آف پاکستان ، تیس بیٹیاں ، ایک ماںجنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی منظوریاے ٹی سی کوئٹہ کا فیصلہ، سردار اختر مینگل کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ کالعدم قرارکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گےسونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہاگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاںادبی سوسائٹی کی حلف برداری بلوچستان میڈیا فورم کا قیاممیڈم بتول بی بی مدر ٹریسا آف پاکستان ، تیس بیٹیاں ، ایک ماںجنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی منظوریاے ٹی سی کوئٹہ کا فیصلہ، سردار اختر مینگل کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ کالعدم قرارکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپ

اگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاں

پاکستان میں سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین سمیت طلبہ کے لیے اگست چھٹیوں کی خوشخبری کا مہینہ بن گیا۔

یومِ آزادی کے حامل اس ماہ میں سرکاری تعطیلات اور ہفتہ وار چھٹیوں کی وجہ سے بہت سے افراد کو معمول سے زیادہ آرام کا موقع ملے گا، جبکہ کئی ملازمین کے لیے طویل ویک اینڈ بھی میسر آنے کا امکان ہے۔

2026 کے کیلنڈر کے مطابق اگست میں 2 وفاقی سرکاری تعطیلات متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ مہینے میں 5 ہفتے ہونے کی وجہ سے ہفتہ اور اتوار بھی 5، 5 مرتبہ آئیں گے۔ اس طرح ہفتہ وار تعطیلات کی تعداد 10 تک پہنچ جائے گی۔

اگست کا مہینہ ملازمین اور طلبہ کے لیے چھٹیوں کی خوشخبری لے آیا، جہاں 2 وفاقی تعطیلات اور 10 ہفتہ وار چھٹیوں کی بدولت مجموعی طور پر 12 چھٹیاں اور طویل ویک اینڈ میسر آئے گا۔
📅
جن سرکاری اور نجی اداروں میں ہفتہ اور اتوار دونوں دن تعطیل ہوتی ہے، وہاں کام کرنے والے ملازمین مجموعی طور پر 12 چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب ایسے دفاتر جہاں صرف اتوار کی چھٹی ہوتی ہے، وہاں ملازمین کو 5 اتوار اور 2 سرکاری تعطیلات ملا کر 7 دن کی چھٹی ملنے کا امکان ہے۔

اگست کی سب سے اہم اور معروف تعطیل 14 اگست یومِ آزادی کی ہوگی، جو اس سال جمعے کے روز آئے گی۔ اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی معمول کی چھٹیاں ہونے کے باعث متعدد ملازمین اور طلبہ کو 14 سے 16 اگست تک مسلسل 3 دن کی تعطیلات میسر آئیں گی، جس سے ایک طویل ویک اینڈ بن جائے گا۔

علاوہ ازیں اس سال اگست میں دوسری عام تعطیل عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ہوگی۔ موجودہ قمری حساب کے مطابق یہ تعطیل 25 اگست کو متوقع ہے، تاہم اسلامی مہینوں کی تاریخیں چاند کی رویت سے مشروط ہونے کی وجہ سے اس میں تبدیلی کا امکان بھی ہے۔

اگر یکم ربیع الاول 15 اگست کو ہوئی تو 12 ربیع الاول 26 اگست کو ہوگی، جس کے نتیجے میں عید میلاد النبیﷺ کی تعطیل بدھ کے روز پڑے گی، تاہم اس کی حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا، جس کے بعد وفاقی حکومت باضابطہ عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *