Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسینوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسین

ادبی سوسائٹی کی حلف برداری بلوچستان میڈیا فورم کا قیام

۔۔۔* ادبی منظر *۔۔۔
ادبی سوسائٹی کی حلف برداری
بلوچستان میڈیا فورم کا قیام
شیخ فرید
کوئٹہ کا ادبی منظر اپنی وسعت میں بڑا پھیلاؤ رکھتا ہے ۔
ادبی تقاریب ہوں ، مشاعرے ہوں یا ادبی مباحثے و مذاکرے سب ہمہ گیر انفرادیت کے حامل ہوتے ہیں ۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کا خطہ مہر وفا ، امن و آشتی کا گہوارہ رہا ہے ، اِن دنوں دہشتگردی اور بد آمین کی لہر نے فضاء سوگوار کر رکھی ہے ، تاہم صوبائی حکومت اور تحفظِ عامہ کے ادارے اپنی دن رات کی کوششوں سے شہر میں امن کی بقاء کیلیے کوشاں ہے ۔اور شہر میں ادبی سرگرمیاں عروج پر ہیں ، بلوچستان ریفارمز سوشل نیٹ ورک نے اپنی ادبی سوسائٹی کا اعلان کیا اور ایک بھر پور تقریب منعقد کی جس کی صدارت خانہ فرہنگ ایران کوئٹہ و کلچرل اتاشی سید ابوالحسن میری نے کی ۔ انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ادبا وشعرامعاشرے کا حساس طبقہ ہیں جو اپنے قلم سے نہ صرف مسائل کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ تہذیب ثقافت اورزبانوں کے فروغ کےلئے ان جاندار کردار قابل ستائش ہے
اس موقع پر بلوچستان ریفارمز سوشل نیٹ ورک کی وائس چیئرپرسن ڈاکٹرصفیہ مینگل ، بلوچستان ریفارمز لٹریری سوسائٹی کہ پیٹرن انچیف ڈاکٹرفرحت حسین ، وائس پیٹرن انچیف جہاں آراتبسم، وائس چیئرپرسن فائزہ سکندر ،سربراہ ایگزیکٹو باڈی پروفیسر رشیدحسرت ،صدر شاہ محمدشامی، سینئر نائب صدرعجب خان سائل، نائب صدر فاریہ بتول، چیف آرگنائزرشیخ فرید، چیف آرگنائزردوم ظفراقبال ،چیف کوآرڈینیٹرملیحہ حسین ، سیکرٹری فنانس پلوشہ حنیف خلجی ،آرگنائزر نرگس ندیم سمیت دیگربھی موجودتھے ۔قبل ازیں نومنتخب کابینہ نے حلف لیا اوراس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران کوئٹہ نے نومنتخب عہدیداروںمیں نوٹیفکیشن بھی تقسیم کئے
بلوچستان رائٹر گلڈ (برگ) کی جانب سے بلوچستان میڈیا کونسل کے صحافیوں اور شعراء و ادباء کی اعزاز میں پروگرام منعقد ہوئی۔
یہ محفل پروفیسر جوہر بنگلزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا مہمان خاص قیوم بلوچ مہمان خصوصی ملک ریاض بلوچ تھے۔
تلاوت کلام پاک کی سعادت کمسن طالبہ لائبہ نے حاصل کی اسٹیج سیکٹری کے فرائض ارباب قربان علی ایری نے سر انجام دی۔جبکہ شیخ فرید نے پروگرام کی مقصد میڈیا اور شعراء و ادباء کی آپس میں روابط قائم کرنے کے متعلق گفتگو کی ۔
دیگر ا شعراء ادباء میں صدف غوری ، فائزہ صدیقی، ناطق ناڑی سال ، گل میر گل ، شاہین بارانزئی ، عجب خان سائل ، محمد اسلم آذاد ۔ شاہ فیصل غمسار ، گل محمد بنگلزئی، سجاد حیدر، وحید منظر ،بہرام میر اور دیگر شامل تھے اس پروگرام میں اسلم آذاد کی ناول “میرون ڈائری” کی تقریب رونمائی ہوئی۔
بلوچستان رائٹر گلڈ کی جانب سے گرم علاقوں کچھی، نصیر آباد، صحبت پور، جعفر آبادجھل مگسی، اوستہ محمد کے شعراء ادباء قلم کار اور صحافیوں کے اعزاز میں محفل مشاعرہ، کتابوں کی تقریب رونمائی اور بلوچستان میڈیا کونسل کے صوبائی رہنما قیوم بلوچ کی قیادت میں صحافیوں کی مشترکہ پروگرام میں شرکت ۔
بلوچستان کے معروف قلم کار معروف صحافی شیخ فرید کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ بلوچستان رائٹر گلڈ کی جانب سے ہے درپے ادبی اور صحافتی پروگراموں کا انعقاد کر کے صوبے کے ادیبوں، دانشوروں اور قلم کاروں کے اعزاز میں پروگرام منعقد کرتے رہتے ہیں یہ پروگرام ان کی کڑی ہے۔
بلوچستان رائٹرز گلڈ (برگ) نے اپنی آٹھ رکنی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا ۔اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر فرح دیبا ، ڈاکٹر راحت جبیں ، کلیم بلوچ ، فہمیدہ گل ، صدف غوری ، دوست محمد ہجراں اور ارباب قربان علی نو منتخب کابینہ میں شامل کئیے گئیے ہیں ۔۔۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *