Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
رفیع اللہ کی ہمت اور حوصلہ پوری قوم کے نوجوانوں کے لیے مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے ضلع تربت میں لرزہ خیز وقوعہ 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدلاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 9 افراد جاں بحق ، 3 زخمیبی آر سی لورالائی کے طلبہ کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہسعودی عرب کا پاکستان کے لیے بڑا مالی سہارا، 3 ارب ڈالر قرض رول اووربی ایم ڈبلیو کا بڑا فیصلہ، جرمنی میں 8 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا منصوبہکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑرفیع اللہ کی ہمت اور حوصلہ پوری قوم کے نوجوانوں کے لیے مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے ضلع تربت میں لرزہ خیز وقوعہ 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدلاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 9 افراد جاں بحق ، 3 زخمیبی آر سی لورالائی کے طلبہ کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہسعودی عرب کا پاکستان کے لیے بڑا مالی سہارا، 3 ارب ڈالر قرض رول اووربی ایم ڈبلیو کا بڑا فیصلہ، جرمنی میں 8 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا منصوبہکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑ

بی آر سی لورالائی کے طلبہ کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہ

لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں )نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور جدید تعلیمی ماحول سے روشناس کرانے کے مقصد کے تحت کیپٹن وقار کاکڑ شہید بلوچستان ریزیڈنشل کالج (BRC) لورالائی کے جماعت نہم اور دہم کے طلبہ نے یونیورسٹی آف لورالائی کا ایک اہم تعلیمی و تربیتی دورہ کیا۔ طلبہ کے ہمراہ کالج کے اساتذہ پروفیسر احسان اور پروفیسر ذوالفقار بھی موجود تھے۔ اس دورے کا مقصد طلبہ میں اعلیٰ تعلیم کے رجحان کو فروغ دینا، انہیں یونیورسٹی کے تعلیمی و تحقیقی ماحول سے آگاہ کرنا اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنا تھا۔
یونیورسٹی پہنچنے پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ نے طلبہ اور اساتذہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ایک خصوصی تعارفی و تعاملی نشست منعقد ہوئی، جس میں وائس چانسلر نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے نوجوان ہی کل کے سائنس دان، محقق، انجینئر، ڈاکٹر، اساتذہ، منتظمین اور قومی رہنما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کا راز مسلسل محنت، نظم و ضبط، دیانت داری اور علم کے حصول میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں تعلیم، کردار سازی اور مثبت سرگرمیوں پر مرکوز رکھیں تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف لورالائی نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم، جدید تحقیق، اختراعی سوچ اور عملی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم ہی وہ طاقت ہے جو افراد اور معاشروں کی تقدیر بدل سکتی ہے، اس لیے نوجوان نسل کو اپنے تعلیمی سفر کو سنجیدگی اور عزم کے ساتھ جاری رکھنا چاہیے۔
بعد ازاں وائس چانسلر کے پرنسپل اسٹاف آفیسر (PSO) ڈاکٹر خالد خان نے طلبہ کو یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کرایا۔ اس دوران طلبہ نے جدید تدریسی بلاکس، سائنسی و کمپیوٹر لیبارٹریوں، مرکزی لائبریری، تحقیقی مراکز، کلاس رومز، طلبہ کے لیے فراہم کردہ سہولیات اور دیگر اہم شعبوں کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹر خالد خان نے انہیں یونیورسٹی میں دستیاب مختلف انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز، داخلہ پالیسی، تحقیق کے مواقع، ہم نصابی سرگرمیوں اور طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے جاری مختلف منصوبوں کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی۔طلبہ نے یونیورسٹی کے دوستانہ تعلیمی ماحول، جدید انفراسٹرکچر اور تحقیقی سہولیات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں سے متعلق سوالات کیے، جن کے جامع اور تسلی بخش جوابات فراہم کیے گئے۔ اساتذہ نے بھی یونیورسٹی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے تعلیمی دورے طلبہ کے اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں، انہیں مستقبل کے تعلیمی اہداف کے تعین میں مدد دیتے ہیں اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔دورے کے اختتام پر طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ، خصوصاً وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ اور ڈاکٹر خالد خان کا پرتپاک استقبال، رہنمائی اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ یونیورسٹی آف لورالائی کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ادارہ مستقبل میں بھی ایسے تعلیمی و آگاہی پروگراموں کا انعقاد جاری رکھے گا تاکہ نوجوان نسل کو معیاری تعلیم، تحقیق، اختراع اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کے مواقع فراہم کیے جا سکیں اور وہ پاکستان کے روشن مستقبل کے معمار بن سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *