Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئیحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئی

3 روز میں تیل کی عالمی قیمتوں میں 12 فیصد کمی، پاکستانی تاحال ریلیف سے محروم

اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں گزشتہ تین روز کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 12 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس کمی کا فائدہ تاحال عوام کو نہیں مل سکا۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف گزشتہ 12 روز کے دوران ڈیزل کی قیمت میں 65 روپے 8 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے 1 پیسہ اضافہ ہو چکا ہے۔

17 جولائی کو ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 323 روپے 3 پیسے اور پیٹرول 310 روپے 71 پیسے تھا۔ اسی روز وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کرنے کا نظام متعارف کرایا تھا۔

29 جولائی تک پیٹرول کی قیمت بڑھ کر 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 388 روپے 38 پیسے فی لیٹر تک پہنچ چکا ہے۔

اس عرصے کے دوران پیٹرول کی قیمت میں صرف دو مرتبہ معمولی کمی کی گئی، جن میں 21 جولائی کو 35 پیسے اور 27 جولائی کو ایک روپے فی لیٹر کمی شامل ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 17 جولائی کے بعد کوئی کمی نہیں کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق 25 سے 28 جولائی کے درمیان عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی اور صرف تین روز میں تقریباً 12 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی، تاہم اس کا فائدہ اب تک ملکی صارفین کو منتقل نہیں کیا گیا، جس پر عوام کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *