Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئیحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئی

وزیراعظم کی تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلیے چیئرمین ایف بی آر اور افسران کو خاص ہدایات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین ایف بی آر اور سینئر افسران کو ہدایت کی ہے کہ تاجروں اور کاروباری برادری کے مسائل بروقت سنے اور حل کیے جائیں، جبکہ ٹیکس چوری میں ملوث افراد اور کاروباروں کے خلاف مؤثر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت ایف بی آر اصلاحات سے متعلق ہفتہ وار جائزہ اجلاس میں محصولات میں اضافے، ٹیکس نظام میں اصلاحات اور ادارے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ مختلف شعبوں میں ٹیکس استعداد کے تخمینے کے لیے جامع اور سائنسی طریقہ کار تیار کیا جائے، جبکہ پاور سیکٹر کے تعاون سے غیر رسمی معیشت اور ٹیکس چوری میں ملوث عناصر کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس قوانین پر عمل کرنے والے افراد اور کاروبار قومی اثاثہ ہیں، اور حکومت آئندہ بھی انہیں زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرے گی۔

انہوں نے چیئرمین ایف بی آر اور سینئر افسران کو ہدایت کی کہ ہر ماہ کے پہلے ہفتے کراچی میں موجود رہ کر کاروباری برادری کے مسائل سنیں اور ان کے حل کے لیے اقدامات کریں۔

وزیراعظم نے ٹیکسٹائل، مشروبات، اسٹیل، پولٹری، خوردنی تیل، گھی اور ٹائرز سمیت مختلف شعبوں میں پیداوار کی ڈیجیٹل نگرانی کا نظام دسمبر تک فعال کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ چینی، سیمنٹ، تمباکو، ٹائلز اور کھاد کے شعبوں میں ٹریکنگ سسٹم مکمل طور پر فعال ہے، جبکہ مزید پانچ شعبوں میں اس کے نفاذ کا عمل آخری مراحل میں ہے۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ ایف بی آر میں تقرریاں اور تبادلے صرف میرٹ کی بنیاد پر کیے جائیں، اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے اور کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کا فوری تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شفافیت بڑھانے، ٹیکس مقدمات میں غیر ضروری قانونی چارہ جوئی کم کرنے اور متبادل تنازعاتی حل کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے بھی مختلف اصلاحات پر عمل جاری ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *