Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئیحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئی

حب: صدیق سنز کمپنی کیخلاف ماحولیاتی آلودگی پر قانونی نوٹس، کارروائی کا مطالبہ

حب(نمائندہ خصوصی)

حب شہر میں قائم صدیق سنز کمپنی کی مبینہ طور پر انتہائی مضر صحت ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کے خلاف قانونی نوٹس جاری۔
ضلعی انتظامیہ حب اور محکمہ ماحولیات بلوچستان اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ ہے۔
حب شہر سے محکمہ ماحولیات تحفظ ایجنسی (EPA) نااہل افسران کا فوری تبادلہ کیا جائے کسی مخلص، ایماندار،عوام دوست افسر کو یہاں تعنات کیا جائے۔
سینئر قانون دان ایڈووکیٹ محمد اسلم مینگل

تفصیلات کے مطابق:

حب شہر کے سینئر قانون دان ایڈووکیٹ محمد اسلم مینگل اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مین آر سی ڈی روڈ قومی شاہراہ حب شہر سٹی پولیس اسٹیشن قریب قائم صدیق سنز کمپنی سے مبینہ طور پر انتہائی مضر صحت خارج ہونے والے دھوئیں اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف حب شہر کے سینئر قانون دان ایڈووکیٹ محمد اسلم مینگل نے ڈائریکٹر جنرل، ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (EPA) بلوچستان کو باقاعدہ قانونی نوٹس ارسال کر دیا ہے جس میں کمپنی کے خلاف فوری قانونی کارروائی اور آلودگی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے قانونی نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدیق سنز کمپنی مبینہ طور پر لکڑی، چاول کی بھوسی اور دیگر مضر صحت ایندھن جلا کر فضا کو مکمل طور پر سیاہ دھواں، راکھ اور مضر صحت ذرات خارج کر رہی ہے جس کے باعث شہربسمیت قریبی آبادی کے مکین شدید ماحولیاتی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں نوٹس کے مطابق اس آلودگی کے منفی اثرات نہ صرف انسانی صحت انتہائی متاثر ہو رہا ہے بلکہ اردگرد موجود درختوں، پودوں، پانی کے ذخائر اور روزمرہ استعمال کی اشیاء پر بھی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جبکہ حب شہری سانس، الرجی اور دیگر ماحولیاتی موزی بیماریوں کے خطرات سے دوچار ہیں نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ اداروں کو متعدد بار شکایات درج کرانے کے باوجود مؤثر اور عملی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے جسکے باعث محکمہ ماحولیات تحفظ ایجنسی (EPA) افسران کی مکمل طور چپ سادھ خاموش رہنما ہمارے سمجھ سے بالاتر ہے ان افسران کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں حب شہر کے عوامی حلقوں نے کہا کہ ان نااہل افسران کا فوری طور پر حب شہر سے انکا تبادلہ کیا جائے کسی مخلص عوام دوست افسران کو حب شہر میں تعینات کیا جائے۔صدیق سنز کمپنی ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کے باعث حب شہریوں کے صاف اور صحت مند ماحول میں زندگی گزارنے کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہو رہے ہیں ایڈووکیٹ محمد اسلم مینگل نے اپنے قانونی نوٹس میں ڈائریکٹر جنرل EPA بلوچستان اور باالخصوص حب ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر حب سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ صدیق سنز کمپنی کا فوری اور غیرجانبدارانہ معائنہ کیا جائے، پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 کے تحت ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، ماحولیاتی آلودگی کے مکمل خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور سات روز کے اندر کی جانے والی کارروائی سے تحریری طور پر آگاہ کیا جائے قانونی نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر مقررہ مدت کے اندر مناسب اور مؤثر کارروائی نہ کی گئی تو متعلقہ حکام کے خلاف آئینی اور دیگر قانونی فورمز سے رجوع کرتے ہوئے مزید قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، جس کا حق محفوظ رکھا گیا ہے اس پیش رفت کے بعد حب میں ماحولیاتی آلودگی کے مسئلے پر ایک بار پھر عوامی توجہ مرکوز ہو گئی ہے، جبکہ حب شہری حلقوں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے عوام کو صاف اور محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *