Banner
Daily Sahafat Quetta
September 13, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ڈاکٹرز تنظیموں کے وفد کی ملاقات


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے منگل کو یہاں ڈاکٹرز تنظیموں کے ایک نمائندہ وفد نے چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور انہیں صوبے میں صحت کے شعبے کو درپیش مسائل، ڈاکٹرز کو درپیش پیشہ ورانہ امور اور طبی سہولیات کی بہتری سے متعلق مختلف تجاویز سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزئی بھی موجود تھے وفد میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کوئٹہ کے صدر ڈاکٹر نادر اچکزئی، سینئر نائب صدر ڈاکٹر کامیار خان، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شعیب بلوچ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ڈاکٹر حفیظ مندوخیل، ڈاکٹر علی جان، ڈاکٹر عادل، ڈاکٹر مزمل جبکہ الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے جمال شاہ شامل تھے اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پائیدار اور مو¿ثر اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں تاکہ ڈاکٹرز، طبی عملے اور عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈاکٹرز کو بڑے پیمانے پر ترقیاں دے کر ان کی پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف کیا ہے۔ حکومت ڈاکٹرز کے جائز مسائل سے آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈاکٹرزن معاشرے کا انتہائی قابل احترام طبقہ ہیں اور انسانی جانوں کے تحفظ کی عظیم ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹرز پر زور دیا کہ وہ کسی بھی ایسے عمل کا حصہ نہ بنیں جو غریب اور نادار مریضوں کے لیے مشکلات یا تکلیف کا باعث بنے کیونکہ عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اور طبی برادری باہمی تعاون، اعتماد اور مسلسل مشاورت کے ذریعے صحت کے شعبے کو مزید مو¿ثر، شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے وفد نے ڈاکٹرز کے مسائل سننے، صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے مشاورتی عمل جاری رکھنے اور ان کے جائز مطالبات پر مثبت پیش رفت کی یقین دہانی کرانے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *