Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

گوادر ہسپتال کو جنوبی بلوچستان کا جدید اور مثالی طبی مرکز بنایا جائے گا، شکیل قادر خان

کوئٹہ/گوادر( خ ن)چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے زیرِ انتظام بلوچستان بھر میں قائم مختلف ہسپتالوں کی کارکردگی اور طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں خصوصی طور پر جی ڈی اے پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال گوادرکی موجودہ صورتحال، دستیاب سہولیات، آئندہ توسیعی منصوبوں اور درپیش ضروریات پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات)زاہد سلیم، سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمن خان، انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کراچی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالباری، چیف آپریٹنگ افیسر مظہر احمد، صدیقی، ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر شامل، ڈائریکٹر آپریشن ساتھ ڈاکٹر عفان فائق زادہ، ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ، چیف انجینیئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، ہیڈ آف کیمپس جی ڈی اے پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال ڈاکٹر ناصر شیخ سمیت متعلقہ اداروں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ہسپتال کے لیے مختص فنڈز مکمل طور پر جاری نہ ہونے کے باعث بعض اہم شعبہ جات پر منصوبہ بندی کے مطابق کام مکمل نہیں کیا جا سکا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ فنڈز کی دوبارہ اجرا کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ تمام منصوبے بروقت مکمل کیے جا سکیں۔اجلاس میں ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے متعدد نئے شعبہ جات کے قیام اور موجودہ خدمات کو مزید مثر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس ضمن میں ایم آر آئی مشین کی خریداری اور تنصیب، جدید ڈائیلائسز یونٹ، نوزائیدہ بچوں کے لیے جدید انکیوبیٹرز، نئے آئی سی یو یونٹس، جدید ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، نئے آپریشن تھیٹرز، جدید لیبارٹری کی مکمل فعالیت، جبکہ آنکھوں کے شعبہ، ایک این ٹی اور کارڈیالوجی کی خصوصی سہولیات کے قیام پر جلد عملی پیش رفت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا کہ جی ڈی اے پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال گوادر مکران کے لاکھوں شہریوں کو معیاری اور جدید طبی سہولیات مفت فراہم کرنے والا ایک انتہائی اہم طبی مرکز بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال کے قیام سے قبل گوادر اور مکران کے عوام کو علاج کی غرض سے کراچی، کوئٹہ اور دیگر بڑے شہروں کا رخ کرنا پڑتا تھا، تاہم اب انہیں اپنے علاقے میں ہی بین الاقوامی معیار کی طبی خدمات دستیاب ہیں، جو موجودہ حکومت کا ایک اہم عوامی فلاحی اقدام ہے۔چیف سیکرٹری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہسپتال کی تمام ضروریات، جدید طبی آلات، افرادی قوت اور مالی وسائل کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو مزید بہتر، معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت بلوچستان جی ڈی اے پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال کو جنوبی بلوچستان کا ایک جدید اور مثالی طبی مرکز بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *