Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونینوجوانوں کو روزگار کے متلاشی کے بجائے روزگار فراہم کرنے والا بنانا ہوگا، گورنر بلوچستانمسلم لیگ (ن) بلوچستان میں شمولیتی سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا، مختلف شخصیات پارٹی میں شامل ہوں گی، جمال شاہ کاکڑبل پورے، سہولیات ادھوری!سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پارلیمانی خدمات انسانی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سرگرم کردار قابلِ تحسیناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکت“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونینوجوانوں کو روزگار کے متلاشی کے بجائے روزگار فراہم کرنے والا بنانا ہوگا، گورنر بلوچستانمسلم لیگ (ن) بلوچستان میں شمولیتی سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا، مختلف شخصیات پارٹی میں شامل ہوں گی، جمال شاہ کاکڑبل پورے، سہولیات ادھوری!سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پارلیمانی خدمات انسانی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سرگرم کردار قابلِ تحسیناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکت

روہڑی ریلوے جنکشن بجلی بحران کا شکار، مسافروں اور اسٹال مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا

سکھر (رپورٹ:اسلم سومرو)روہڑی ریلوے جنکشن بجلی بحران کا شکارملک کے بڑے اور مصروف ترین ریلوے اسٹیشن پر طویل لوڈشیڈنگ، مسافروں اور اسٹال مالکان کو شدید مشکلات،اربوں روپے کی اپ گریڈیشن جاری،مگر بنیادی سہولت بجلی کی فراہمی غیر یقینی،کھانے پینے کے درجنوں اسٹال متاثر،ٹھنڈی اشیاء خراب ہونے سے بھاری مالی نقصان بجلی چوری کے مبینہ واقعات پر تحقیقات کا مطالبہ،اضافی لوڈ کو بحران کی ممکنہ وجہ قرارتفصیلات کے مطابق ملک کے بڑے قدیم اور مصروف ترین ریلوے جنکشنز میں شمار ہونے والا روہڑی ریلوے جنکشن گزشتہ ایک ماہ سے بجلی کی طویل اور بار بار بندش کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہے ایک جانب تقریباً ایک ارب چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ جاری ہے تو وہی روزانہ ہزاروں مسافروں کو بنیادی سہولت یعنی بجلی کی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ذرائع کے مطابق بعض اوقات کئی کئی گھنٹے اور بعض مواقع پر کئی روز تک بجلی کی فراہمی متاثر رہتی ہے جس کے باعث اسٹیشن کے بیشتر پلیٹ فارم،ویٹنگ ایریاز اور دیگر حصے اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں گرمی کے موسم میں بجلی کی بندش مسافروں،خصوصاً خواتین،بچوں،بزرگوں اور دور دراز سے سفر کرنے والوں کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن رہی ہے بجلی کی بندش سے اسٹیشن پر قائم کھانے پینے کے درجنوں اسٹال بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں یہ تمام اسٹال ہر سال محکمہ ریلوے کو کروڑوں روپے کرائے کی مد میں ادا کرتے ہیں مگر مسلسل بجلی کی بندش کے باعث فریج اور ڈیپ فریزر بند ہونے سے آئس کریم،ٹھنڈے مشروبات اور دیگر خراب ہونے والی اشیاء ضائع ہو رہی ہیں جس سے اسٹال مالکان کو روزانہ ہزاروں روپے کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان کا کہنا ہے کہ اگر بجلی کی یہی صورتحال برقرار رہی تو کاروبار چلانا مشکل ہو جائے گا باخبر ذرائع کے مطابق روہڑی ریلوے اسٹیشن کی بجلی سے مبینہ طور پر اطراف کے متعدد رہائشی مکانات کو غیر قانونی طور پر ماہانہ رقم کے عوض بجلی فراہم کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اضافی لوڈ کے باعث اسٹیشن کا برقی نظام متاثر ہو رہا ہے تاہم اس حوالے سے ریلوے انتظامیہ کا باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا شہریوں،مسافروں اور اسٹال مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ جب روہڑی ریلوے جنکشن کی جدید اپ گریڈیشن پر اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں تو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے،چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ بجلی کی مسلسل بندش اور بجلی چوری کے مبینہ واقعات کا فوری نوٹس لے کر مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ملک کے اس اہم ریلوے جنکشن پر مسافروں اور کاروباری افراد کو درپیش مشکلات کا مستقل خاتمہ ہو سکے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *