Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئیحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئی

جھل مگسی: دریائے مولہ کے بارانی پانی کی منصفانہ تقسیم کی جائے چھوٹے زمینداروں اور کسانوں کا معاشی قتل ہورہا ہے احتجاجی مظاہرہ

گنداواہ (رپورٹ شیر احمد ساسولی نمائندہ صحافت) گنداواہ کے چھوٹے زمینداروں کسانوں نے میر یوسف عزیز مگسی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ گنداواہ جو کہ ضلع جھل مگسی کا صدر مقام اور مرکزی تجارتی شہر ہے، اپنی قدیم اہمیت کے ساتھ ساتھ زرعی پیداوار پر بھی انحصار کرتا ہے۔ مقامی عوام کا زیادہ تر ذریعہ معاش کھیتی باڑی ہے جو دریائے مولہ کے بارانی پانی پر قائم ہے۔ بالائی علاقوں میں بارشوں کے بعد دریائے مولہ سے آنے والا پانی گنداواہ کی خشک زمینوں کو سیراب کرتا ہے، تاہم حالیہ برسوں میں وقفے وقفے سے مختلف کاموں کے بہانے دریائے مولہ کے پانی کا رخ موڑ کر زیادہ تر بہاؤ ہتھیاری ندی کی طرف کردیا گیا ہے۔ اس صورتحال کے باعث گنداواہ کے چھوٹے زمینداروں کی زمینیں مسلسل خشک ہورہی ہیں جو ان کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔ چھوٹے زمینداروں اور کسانوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز علی بگٹی، سینئر صوبائی وزیر نوابزادہ طارق خان مگسی، کمشنر نصیرآباد ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دریائے مولہ کے بارانی پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے اور موجودہ زرعی صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے دریائے مولہ اور نالیوں کی صفائی کے لیے محکمہ آبپاشی اور ایم ایم ڈی سے بلڈوزر اور ایکسیویٹر کے گھنٹے فراہم کیے تاکہ گنداواہ کے کاشتکار بھی اپنی زمینوں کو سیراب کرکے کاشتکاری جاری رکھ سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *