Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

فقیر امداد علی میرانی کی تعلیمی خدمات قابلِ تحسین ہیں، مقررین

نوڈیرو(رپورٹ:عابد بھٹو) گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول نمبر 1 نوڈیرو کے پرائمری ٹیچر اور شاعر فقیر امداد علی میرانی کی ریٹائرمينٹ پر سندھ کے مزاحمتی عوامی شاعر منظور منگی کی جانب سے مہران ماڈل اسکول نوڈیرو میں ایک پر وقار علمی ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری لاڑکانہ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ثناء اللہ اگانی نے کی، جب کہ مہمانان خصوصی پروفیسر غلام حسین کٹپر، پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن تعلقہ رتیڈیرو کے صدر صدر الدین عمرانی اور نوڈیروشھری ایکشن کمیٹی کے صدر غلام حیدر ناریجو تھے، تقریب میں کامریڈ عبدالرحمن سپرو، سلیم چنہ، نسیم احمد منگنیجو، وریام چنا، عرفان منگی، سرتاج شیخ، جاوید جانی، ذوالفقار علی منگی، راحیل عباس کلہوڑو، غلام مصطفیٰ بھٹو، معشوق علی منگی، فقیر الطاف بوھیڑو، منصور میرانی اور دیگر مقررین نے فقیر امداد علی میرانی کی تعلیمی خدمات کو سراہا، اور انہوں نے کہا کہ سچا اور محنتي استاد کا بنیادی فرض اور کام بچوں کو پڑھانا ہے۔ باوقار استاد کبھی بھی رٹائرڈ نہیں ہوتا۔ فقیر امداد علی میرانی ایک مشھور شاعر محنتی اور قابل استاد رہے ہیں۔ فقیر امداد علی میرانی نے سینکڑوں لائق طالب علم پیدا کئے ہیں۔ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول نمبر1 نوڈیرو میں اور اس علاقے میں ان کی تعلیمی و نصابی علمی ادبی سرگرمیاں قابل ستائش رہی ہیں، ھم امید کرتے ہیں کہ فقیر امداد علی میرانی کی عوام کے لیئے خدمات جاری رہیں گی۔ اور ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا.

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *