Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

بلوچستان کی شاہراہیں بدامنی اور جرائم کی آماجگاہ بن چکی ہیں، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ()
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، مولانا محب اللہ، مولانا محمد ایوب، شیخ مولانا عبدالاحد محمد حسنی، مولانا سعید احمد، حافظ سراج الدین، مفتی محمد روزی خان بادیزئی، مولانا محمد شعیب جدون، رحیم الدین ایڈووکیٹ اور مولانا محمد عارف شمشیر نے کہا ہے کہ بلوچستان کی قومی اور بین الاضلاعی شاہراہیں بدامنی، قتل و غارت گری، لوٹ مار اور اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم کی آماجگاہ بن چکی ہیں۔ صورتحال اس قدر تشویشناک ہوچکی ہے کہ نہ مسافروں کی جان و مال محفوظ ہے اور نہ ہی تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہوں پر حکومتی رٹ عملاً مفقود دکھائی دیتی ہے جس کے باعث عوام، مسافر، ٹرانسپورٹرز، تاجر اور کاروباری طبقہ شدید خوف و ہراس اور غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔ مسلسل بدامنی اور شاہراہوں کے غیر محفوظ ہونے کے باعث کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں تجارتی سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں اور تاجروں کو بھاری مالی نقصانات کا سامنا ہے جو ان کے معاشی استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ اہم شاہراہوں کی غیر یقینی صورتحال کے ساتھ ساتھ کوئٹہ سے ملک کے دیگر شہروں کے لیے فضائی سفر کے کرایوں میں غیر معمولی اور ہوشربا اضافے نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ عام شہری، مریض اور کاروباری افراد مہنگے فضائی کرایوں کے باعث شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کی تمام قومی شاہراہوں پر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *