Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

پنجاب، موسلا دھار بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں پانی مسلسل بڑھنے لگا، بھکر میں فلڈ الرٹ جاری


بھکر: ملک میں جاری مون سون بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، جس کے پیشِ نظر بھکر میں نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار رکھتے ہوئے فلڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب گڑھ مہاراجہ میں موسلا دھار بارش کے باعث مین بازار کی ایک مسجد میں پانی داخل ہوگیا جس سے نمازیوں اور طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بھکر کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق چشمہ بیراج پر 3 لاکھ 61 ہزار 224 کیوسک پانی کی آمد جبکہ 3 لاکھ 56 ہزار 977 کیوسک پانی کا اخراج ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ چند روز کے دوران پانی میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر بھکر احسان علی جمالی کے مطابق ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

تمام متعلقہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، انجینئرز کو 24 گھنٹے ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے اور بھاری مشینری بھی دریا کے کنارے پہنچا دی گئی ہے۔

سپر بند کی مسلسل نگرانی جاری ہے جبکہ دریائی علاقوں میں فلڈ کیمپ بھی فعال کر دیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث دریا میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ ضرور ہوا ہے تاہم فی الحال گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ حفاظتی بندوبست مکمل ہیں اور بھاری پتھروں سمیت دیگر ضروری سامان بھی حساس مقامات پر موجود ہے۔

ادھر گڑھ مہاراجہ میں موسلا دھار بارش نے معمولات زندگی متاثر کر دیے۔ مین بازار گڑھ موڑ میں واقع ایک مسجد میں بارش کا پانی داخل ہونے سے مسجد کا اندرونی حصہ زیرِ آب آگیا۔

پانی جمع ہونے کے باعث نمازیوں اور زیرِ تعلیم طلبہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ شہریوں نے نکاسیٔ آب کے مؤثر انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *