Banner
Daily Sahafat Quetta
October 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیانصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغی

قلات ڈویژن کے خاتمے کے خلاف نواب اسلم رئیسانی ہائیکورٹ پہنچ گئے

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے رکن نواب اسلم رئیسانی نے قلات ڈویژن کے خاتمے اور مستونگ کو کوئٹہ ڈویژن میں شامل کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں حکومت بلوچستان کو فریق بنایا گیا ہے۔ نواب اسلم رئیسانی کے وکیل ریاض احمد ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملک میں 1973 کا آئین نافذ ہے جو شہریوں کو بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے، تاہم حکومت نے مستونگ اور قلات کے عوام کو سنے بغیر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ریاض احمد ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ انتظامی فیصلوں میں عوامی نمائندوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، جبکہ سراوان اور جھالاوان کے عوام کو سنے بغیر فیصلہ کیا گیا۔

نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ قلات ڈویژن کی تاریخی حیثیت ختم کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جبکہ حکومت کسی بھی ترقیاتی منصوبے، الاٹمنٹ یا اراضی کی خریداری میں قبائل کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ صرف انتظامی نہیں بلکہ سیاسی نوعیت کا ہے، اور حالات کی بہتری کے لیے نئے عمرانی معاہدے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف وزرائے اعلیٰ کی تبدیلی سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ حکمرانوں کو اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لانا ہوگی۔

نواب اسلم رئیسانی نے مزید کہا کہ درخواست 1973 کے آئین کی بنیاد پر دائر کی گئی ہے اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا گیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *