Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہنقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہ

بیلہ کے بلدیاتی سیاست میں اتفاقِ رائے کی نئی روایت

بیلہ کے بلدیاتی سیاست میں اتفاقِ رائے کی نئی روایت
تحریر: ایم اسلم گدور ڈان بیلہ لس،بیلہ

بلدیاتی ادارے کسی بھی معاشرے میں عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور مقامی ترقی کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں۔ خوش آئند امر یہ ہے کہ میونسپل کمیٹی بیلہ کے وائس چیئرمین کے انتخاب نے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کیا کہ اگر قیادت دوراندیش ہو، نمائندے باہمی اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں اور اجتماعی مفاد کو ذاتی ترجیحات پر فوقیت دی جائے تو جمہوریت مزید مضبوط ہوتی ہے۔ طارق علی بلوچ کا بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہونا محض ایک انتخابی کامیابی نہیں بلکہ سیاسی ہم آہنگی، اتحاد، باہمی اعتماد اور بلدیاتی استحکام کی ایک مثبت مثال بن کر سامنے آیا ہے۔ انتخابی عمل ریٹرننگ آفیسر آفتاب احمد لاسی کی نگرانی اور ضلعی الیکشن کمشنر محمد انور لودھی کی موجودگی میں خوش اسلوبی سے مکمل ہوا، جس نے اس پورے مرحلے کو مزید شفاف اور باوقار بنا دیا۔
اس انتخاب میں چیئرمین ایم سی بیلہ میر مبشر عزیز کھوسہ، کونسلران اور دیگر منتخب نمائندگان کی موجودگی اور متفقہ حمایت نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ بیلہ کی سیاست محاذ آرائی کے بجائے اتفاق و اتحاد کی جانب بڑھ رہی ہے۔ طارق علی بلوچ کی بلامقابلہ کامیابی کو عوامی اعتماد، قائدانہ وژن اور کونسلران کے بھرپور اتفاقِ رائے کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شہر بھر میں مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے اور عوام اس امید کا اظہار کر رہے ہیں کہ یہ ہم آہنگی ترقیاتی منصوبوں، شہری سہولیات کی بہتری اور بلدیاتی مسائل کے مؤثر حل کی صورت میں سامنے آئے گی۔ کسی بھی علاقے کی حقیقی ترقی اسی وقت ممکن ہوتی ہے جب منتخب نمائندے اختلافات سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت کو اپنا اولین مقصد بنائیں۔
نو منتخب وائس چیئرمین طارق علی بلوچ نے اپنی کامیابی کو قائدِ لسبیلہ نواب جام کمال خان عالیانی و نوابزادہ زرین خان مگسی صاحب کے اعتماد، چیئرمین ایم سی بیلہ، معزز کونسلران اور عوام کی بھرپور حمایت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بیلہ کی ترقی، شہری مسائل کے حل اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے وقف کریں گے۔ بلاشبہ عوام کی توقعات بھی اب اسی سمت مرکوز ہیں کہ یہ سیاسی اتفاق آئندہ برسوں میں ترقی، خوشحالی، شفاف طرزِ حکمرانی اور مثالی بلدیاتی خدمات کی نئی داستان رقم کرے گا، تاکہ بیلہ نہ صرف لسبیلہ بلکہ پورے بلوچستان میں ایک کامیاب اور فعال بلدیاتی نظام کی روشن مثال بن کر ابھرے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *