Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
یونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناریونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمینار

امریکی حملوں کا جواب، ایران کا کویت میں فوجی اڈوں پر ڈرون حملوں کا دعویٰ

تہران/کویت سٹی: ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حالیہ امریکی حملوں کے جواب میں کویت میں واقع دو امریکی فوجی اڈوں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے، تاہم اس دعوے کی تاحال آزاد ذرائع، امریکی حکام یا کویتی حکومت کی جانب سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

ایرانی فوج کے سرکاری بیان کے مطابق کارروائی میں خودکش (کامی کاز) ڈرونز استعمال کیے گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ کیمپ اُدیری میں موجود امریکی فوج کے اسلحہ ڈپو اور علی السالم ایئر بیس پر نصب پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کے ریڈار اور فضائی نگرانی کے ریڈار کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایران کی فوجی تنصیبات پر ہونے والے حالیہ امریکی حملوں کے جواب میں کی گئی۔

تاہم ایرانی حکام نے حملوں سے ہونے والے ممکنہ جانی یا مالی نقصانات کی کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔

دوسری جانب امریکی حکام اور کویتی حکومت کی جانب سے ایرانی دعوے پر فوری طور پر نہ تو تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید سامنے آئی ہے، جبکہ آزاد ذرائع سے بھی اس دعوے کی توثیق نہیں ہو سکی۔

دفاعی ماہرین کے مطابق اگر ان حملوں کی تصدیق ہوتی ہے تو یہ امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں ایک اہم اور خطرناک پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے، جس کے خلیجی خطے کی سلامتی اور علاقائی استحکام پر دور رس اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *