Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
یونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناریونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمینار

سمندر میں طغیانی کے دوران غیر ضروری طور پر ساحل کا رخ نہ کریں، میر علی حسن زہری

حب(نمائندہ خصوصی)

میر علی حسن زہری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی رہنماؤں کا حب شہر کے ساحلی علاقہ گڈانی ساحل سمندر میں ڈوب کر شہید ہونے والے بچے کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی اور تعزیت ہمدردی کی۔

تفصیلات کے مطابق

پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر، سابق صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو بلوچستان اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان میر علی حسن زہری کی ہدایت پر ضلع صدر پاکستان پیپلز پارٹی شریف پالاری، چیئرمین فشریز کوآپریٹو سوسائٹی بلوچستان و چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب گل حسن محمد حسنی، چیئرمین گڈانی جانشیر خان، تحصیلدار مقبول ساسولی، لائف گارڈ ٹیم، پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان، میر علی حسن زہری کے ترجمان و پرسنل سیکرٹری منور علی خاصخیلی اور دیگر گزشتہ روز گڈانی کے ساحل پر ڈوب کر شہید ہونے والے بچے کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی اور تعزیت کے لیے پہنچے۔
اسی دوران شہید بچے کی لاش سمندر سے مل گئی، جس کے بعد تمام رہنما فوری طور پر ہسپتال پہنچ گئے، جہاں وہ ورثاء کے ساتھ موجود رہے۔ ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ بعد ازاں وفد نے شہید بچے کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، ہمدردی اور اظہارِ افسوس کرتے ہوئے انہیں صبر و حوصلے کی تلقین کی۔

وفد نے اس موقع پر میر علی حسن زہری کا خصوصی تعزیتی پیغام بھی ورثاء تک پہنچایا، جس میں انہوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید بچے کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کی توفیق اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
میر علی حسن زہری نے عوام سے اپیل کی کہ موجودہ موسمی حالات اور سمندر میں طغیانی کے باعث اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی حفاظت کو مقدم رکھیں اور ان دنوں غیر ضروری طور پر سمندر کا رخ کرنے سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، لائف گارڈز، ریسکیو اداروں اور متعلقہ حکام کی جانب سے جاری حفاظتی ہدایات پر مکمل عمل کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ انہوں نے شہریوں سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *