Banner
Daily Sahafat Quetta
September 13, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

زیارت شہداء سے اظہارِ یکجہتی، کوئٹہ میں وکلاء کی احتجاجی ریلی

کوئٹہ: سانحہ زیارت کے شہداء سے اظہارِ یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف احتجاج کے لیے بلوچستان بار کونسل اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی قیادت میں وکلاء نے احتجاجی ریلی نکالی۔

ریلی ضلعی کچہری سے شروع ہوئی، جس میں مرد و خواتین وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے مختلف شاہراہوں سے مارچ کرتے ہوئے دھرنا گاہ پہنچ کر شہداء کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

احتجاج کے دوران وکلاء نے دہشت گردی کے خلاف اور شہداء کے اہلِ خانہ کے حق میں نعرے بازی کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات ناقابلِ برداشت ہیں اور بے گناہ شہریوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

وکلاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے، امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اور فوری اقدامات کیے جائیں، جبکہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *