Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمعیت علماء اسلام شہداء کی جماعت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمانایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیاروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارسکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتارسردار امیر بخش بھٹو سے انتقال پر چوتھے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاریپانی کے تنازعےپی ایس او سمیت آئل کی بڑی کمپنیوں کا اربوں روپے کا فراڈ پکڑا گیابجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشافجمعیت علماء اسلام شہداء کی جماعت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمانایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیاروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارسکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتارسردار امیر بخش بھٹو سے انتقال پر چوتھے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاریپانی کے تنازعےپی ایس او سمیت آئل کی بڑی کمپنیوں کا اربوں روپے کا فراڈ پکڑا گیابجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

سراج رئیسانی کی قربانی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہید نوابزادہ سراج رئیسانی کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سراج رئیسانی کی قربانی کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، کیونکہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی وحدت، امن اور قومی پرچم کی سربلندی کے لیے جدوجہد کی۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور انہی قربانیوں کی بدولت بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کے چھوٹے بھائی اور بھتیجے نوابزادہ جمال رئیسانی بھی اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے قومی پرچم کو سربلند رکھے ہوئے ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دشمن آج بھی بلوچستان میں نئی سازشوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے شفیق الرحمن مینگل کے گھر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کے باوجود شفیق مینگل نے بہادری سے مقابلہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گرد صرف جسمانی طور پر سراج رئیسانی کو ہم سے جدا کر سکتے تھے، مگر ان کے نظریات اور سوچ کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک، عوام، بچوں اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہی ہیں، جبکہ مانگی، اوڑک اور دیگر علاقوں میں شہید ہونے والے اہلکار پوری قوم کا فخر ہیں۔

انہوں نے واشک میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ افراد کا قتل بلوچ روایات کے منافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کی تمام سازشوں کو قوم کے اتحاد سے ناکام بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ زیارت حملے کے بعد وہ سب سے پہلے متاثرہ علاقے پہنچے اور اوڑک کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ زیارت سانحے کے شہداء کے وارث کی حیثیت سے وہ لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بعض لوگوں نے ان سے استعفے کا مطالبہ کیا، مگر سوال یہ ہے کہ کیا ان کے استعفے سے دہشت گردی کا مسئلہ حل ہو جائے گا؟ انہوں نے کہا کہ اگر ان کی جان قربان کرنے سے بلوچستان میں امن قائم ہو سکتا ہے تو وہ اس کے لیے بھی تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کی کوشش ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر اس کا الزام ریاست پر عائد کیا جائے، تاہم پاکستان اور بلوچستان کا امن کا راستہ نہیں چھوڑا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچ نوجوانوں کو ایک لاحاصل جنگ میں دھکیلا گیا ہے، جس سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور دہشت گرد بلوچستان کی ترقی کی راہ میں صرف رکاوٹ بن سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح تعلیم، صحت، امن اور بلوچستان کی ترقی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ شرپسند عناصر نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں اور بھارت کے سرپرستوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “کتنے سراج رئیسانی مارو گے، اس دھرتی کے ہر گھر سے ایک نیا سراج رئیسانی نکلے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *