Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمی

زیارت سانحہ کے متاثرین کو انصاف اور امن وقت کی ضرورت ہے، سید صادق آغا

زیارت سانحہ کے متاثرین کو انصاف اور امن وقت کی ضرورت ہے، سید صادق آغا
دھرنے کے شرکاء اور ریاستی ادارے تحمل، بردباری اور مذاکرات سے مسئلے کا حل نکالیں۔صوبائی نائب صدر
شہداء کے لواحقین کے زخموں پر مرہم رکھنا اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر اور معروف قبائلی شخصیت سید صادق آغا نے زیارت سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس افسوسناک واقعے نے پورے بلوچستان کو غمزدہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کا دکھ پوری قوم کا دکھ ہے اور ان کے جائز تحفظات کو سنجیدگی، احترام اور ذمہ داری کے ساتھ سنا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کوئلہ پھاٹک پر جاری دھرنے میں خواتین، بزرگ اور عام شہری کئی روز سے موجود ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ تمام فریق صبر، تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ اختلافات اور مطالبات کا دیرپا حل صرف بامقصد مذاکرات، باہمی اعتماد اور آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ممکن ہے، جبکہ طاقت یا تلخی کسی بھی مسئلے کا مستقل حل نہیں ہو سکتی۔ سید صادق آغا نے وفاقی و صوبائی حکومت، متعلقہ حکام اور سکیورٹی اداروں سے اپیل کی کہ وہ انسانی ہمدردی، حساسیت اور فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کے عمل کو مزید مؤثر بنائیں تاکہ شہداء کے لواحقین اور دھرنا کمیٹی کے جائز تحفظات کا قابلِ قبول حل نکالا جا سکے۔ انہوں نے دھرنے کے شرکاء سے بھی درخواست کی کہ وہ اپنے احتجاج کو ہمیشہ پرامن رکھیں اور ایسے ہر اقدام سے گریز کریں جس سے امن و امان یا عام شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اس وقت اتحاد، استحکام اور باہمی اعتماد کا متقاضی ہے۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے اور شہداء کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کرے، جبکہ تمام سیاسی، سماجی اور قبائلی حلقوں کو بھی مثبت کردار ادا کرتے ہوئے کشیدگی کے خاتمے اور پرامن حل کے لیے اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات کے ذریعے ایسا باعزت اور متفقہ حل ضرور سامنے آئے گا جو شہداء کے لواحقین کے زخموں پر مرہم رکھے، عوام کے اعتماد کو بحال کرے اور بلوچستان میں امن و استحکام کے فروغ کا باعث بنے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *