Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

ایچ ای سی تعلیم و تحقیق کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی رہنمائی، معاونت اور قومی تعلیمی معیارات کو عالمی معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا کلیدی کردار ہے۔ بلوچستان میں، ٹیچنگ، ریسرچ اور ادارہ جاتی تعمیر و ترقی میں ایچ ای سی کی مسلسل معاونت نے ایجوکیشن ایکسیلینس اور ریسرچ پر مبنی پیشرفت کی بنیاد ڈالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ شروعات سے بلوچستان میں ضروری تعلیمی سہولیات اور مواقعوں کو مختلف قسم کی رکاوٹوں کا سامنا رہا ہے لیکن اس کے باوجود ہائیر ایجوکیشن کمیشن وژن اور حقیقت کے درمیان اہم پل کا کردار ادا کر رہا ہے جس پر ہم چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نیاز احمد اختر اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جغرافیایی محل وقوع اور محدود وسائل کے چیلنجوں کے باوجود صوبہ کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں اس وقت سینکڑوں پی ایچ ڈی اور ایم فل اسکالرز اب معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں اور طلباء وطالبات کو جدید تعلیم اور موجودہ مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق جدید مہارتوں سے آراستہ کر رہے ہیں۔ فیکلٹی ڈویلپمنٹ، اسکالرشپس اور ریسرچ گرانٹس میں ایچ ای سی کا کردار اس تبدیلی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ اسطرح ایچ ای سی کا کردار کثیر جہتی ہے جو عصری تقاضوں کے مطابق کوالٹی ایشورنس کے معیارات مرتب اور نافذ کرتا ہے، جدید علم پر مبنی ریسرچ کو فروغ دیتا ہے اور صوبے کے دورافتادہ اضلاع میں بھی ہائیر ایجوکیشن تک مساوی رسائی کو یقینی بناتا ہے۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ مختلف مد میں فنڈنگ، پالیسی گائیڈنس، صلاحیت سازی کے پروگراموں اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے ایچ ای سی ہماری پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو ترقی، جدت کاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے قابل بنا رہا ہے۔ اج ہمیں ایچ ای سی کا اثر صوبےبھر کی ہر یونیورسٹی کے کلاس روم اور ریسرچ لیبارٹری میں نظر آتا ہے۔ اس نے قابلِ فیکلٹی ممبران کو بڑھانے، نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، لیبارٹریوں اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے بھرپور تعاون فراہم کر رہا ہے۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پچھلے دو سالوں کے دوران ہماری طویل جدوجہد، کڑی نگرانی اور دانشمندانہ منصوبہ بندی کے تحت ہماری تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی رینکنگ اینڈ اسکورنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ یہ پیش رفت نالج اکانومی کی تعمیر کیلئے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ صوبے میں ہائیر ایجوکیشن سیکٹر کو استحکام بخشنے اور کوالٹی ایجوکیشن تک رسائی ممکن بنانے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن ایک ثابت قدم شراکت دار ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *