Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
23 ستمبر پشتون کلچر ڈے: تاریخی تسلسل، سنجیدگی اور قومی شناخت کا پائیدار پیغامجمعہ خان پر تشدد کا فوری نوٹس، ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ، بلوچستان میڈیا فورمقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خان23 ستمبر پشتون کلچر ڈے: تاریخی تسلسل، سنجیدگی اور قومی شناخت کا پائیدار پیغامجمعہ خان پر تشدد کا فوری نوٹس، ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ، بلوچستان میڈیا فورمقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خان

خریف سیزن میں پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے گی، چیف انجینئر کینالز


چیف انجینئر کینالز قربان علی جتوئی نے ایگزیکٹو انجینئر پٹ فیڈر کینال فرید احمد پندرانی اور سب ڈویژنل آفیسر امان اللہ گاجانی کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان سے خریف سیزن کے موقع پر ذرعی پانی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا سب ڈویژنل آفیسر سید امجد شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر خالد خان نے ضلع جعفرآباد میں زرعی مربوط حکمت عملی کے تحت عوام کو ان کے حصے کا پانی فراہم کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر پٹ فیڈر کینال فرید احمد پندرانی نے بتایا کہ سندھ سے پانی کی فراہمی میں شارٹ فال کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ چیف انجینئر کینالز قربان علی جتوئی نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی کمی کے اثرات پورے نظام پر مرتب ہوئے ہیں، تاہم دستیاب پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی چوری کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، اوور سائز پائپوں کے ذریعے ٹیل کے کاشتکاروں کا حق غصب کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے اور اب تک آٹھ پانی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع جعفرآباد کی تمام نہریں ٹیل پر واقع ہونے کے باعث پانی کی ترسیل میں مشکلات درپیش ہیں، تاہم محکمہ ایریگیشن عوام اور کاشتکاروں کو ان کے حصے کا پانی پہنچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے اور پانی کی منصفانہ فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *