Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
23 ستمبر پشتون کلچر ڈے: تاریخی تسلسل، سنجیدگی اور قومی شناخت کا پائیدار پیغامجمعہ خان پر تشدد کا فوری نوٹس، ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ، بلوچستان میڈیا فورمقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خان23 ستمبر پشتون کلچر ڈے: تاریخی تسلسل، سنجیدگی اور قومی شناخت کا پائیدار پیغامجمعہ خان پر تشدد کا فوری نوٹس، ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ، بلوچستان میڈیا فورمقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خان

حکومت بلوچستان کی جانب سے شہید اے ٹی ایف پولیس کانسٹیبل محمد سلیم کے اہل خانہ کو 11.1 ملین روپے کا معاوضہ، رہائشی پلاٹ دینے کا بھی اعلان


حکومت بلوچستان کی جانب سے شہید اے ٹی ایف پولیس کانسٹیبل محمد سلیم کے اہل خانہ کو اعلان کردہ 11.1 ملین روپے (ایک کروڑ 11 لاکھ روپے) کے معاوضے کا چیک پیش کر دیا گیا۔

اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چمن اعتزاز عارف، ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن فدا بلوچ نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، تعزیت کا اظہار کیا اور حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ایس پی چمن اعتزاز عارف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہداء پوری قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کا انمول اثاثہ ہیں اور حکومت ان کے اہل خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت بلوچستان کی منظوری کے تحت شہید کے قانونی ورثاء کو مالی امداد کے علاوہ ایک رہائشی پلاٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

ایس پی چمن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بلوچستان اور محکمہ پولیس شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود اور ہر ممکن تعاون کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *