Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمعہ خان پر تشدد کا فوری نوٹس، ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ، بلوچستان میڈیا فورمقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خاناے سی ماجد سلیم کامسلم باغ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہجمعہ خان پر تشدد کا فوری نوٹس، ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ، بلوچستان میڈیا فورمقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خاناے سی ماجد سلیم کامسلم باغ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ

دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیصل جمالی

گنداخہ:( نامہ نگار فریداحمد )صوبائی وزیر لائیو اسٹاک بلوچستان سردارزادہ فیصل خان جمالی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی مدبرانہ، پیشہ ورانہ اور مؤثر قیادت میں پاکستان ترقی، استحکام اور خوشحالی کی جانب مضبوطی سے گامزن ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مشکل ترین علاقائی اور قومی حالات میں دانشمندانہ فیصلوں، بہترین حکمتِ عملی اور غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ملکی سلامتی کو یقینی بنایا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے وقار اور مثبت تشخص کو بھی مزید مستحکم کیا سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ پاکستان نے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ وہ امن، استحکام، ذمہ دارانہ پالیسی اور خطے میں پائیدار امن و سلامتی کے فروغ پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے تحفظ، سرحدوں کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات میں پاک افواج کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شب و روز انتھک محنت، بصیرت افروز قیادت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے اہم کردار ادا کیا، جس پر پوری قوم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پاک افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھرپور عزم کے ساتھ کامیاب کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ہر محاذ پر ناکام بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں سردارزادہ میر فیصل خان جمالی نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جاری قومی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *