Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پولیو مہم کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، صادق عمرانیبلوچستان پولیس کو بڑی سہولت، 865 موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئیںنوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت، امیر حمزہ زہری کا اظہار افسوسبلوچستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے مواقع دینا ضروری ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچپولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، شاہد رندکوئٹہ، طاقت کے نشے میں دھت قوتوں نے ریاست کی بنیادیں کھوکھلی کر دیں،مولانا عبدالرحمن رفیقلواحقین کوٹہ پر بھرتیاں میرٹ اور شفافیت کے مطابق ہوں گی، بابر خاندہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، وزیراعلیٰ بلوچستانکیا ہمارا تعلیمی نصاب عملی مہارتوں کی کمی کا شکار ہے؟لورالائی میونسپل کارپوریشن، میختر کو میونسپل کمیٹی بنانے کا عمل جلد مکمل ہوگا، حاجی محمد خانپولیو مہم کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، صادق عمرانیبلوچستان پولیس کو بڑی سہولت، 865 موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئیںنوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت، امیر حمزہ زہری کا اظہار افسوسبلوچستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے مواقع دینا ضروری ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچپولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، شاہد رندکوئٹہ، طاقت کے نشے میں دھت قوتوں نے ریاست کی بنیادیں کھوکھلی کر دیں،مولانا عبدالرحمن رفیقلواحقین کوٹہ پر بھرتیاں میرٹ اور شفافیت کے مطابق ہوں گی، بابر خاندہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، وزیراعلیٰ بلوچستانکیا ہمارا تعلیمی نصاب عملی مہارتوں کی کمی کا شکار ہے؟لورالائی میونسپل کارپوریشن، میختر کو میونسپل کمیٹی بنانے کا عمل جلد مکمل ہوگا، حاجی محمد خان

مستونگ میں دو مسیحی نوجوانوں کے قتل پر ملک بھر میں غم و غصہ، شفاف تحقیقات کا مطالبہ

مستونگ میں دو مسیحی نوجوانوں کے قتل پر ملک بھر میں غم و غصہ، شفاف تحقیقات کا مطالبہ

سانحۂ مستونگ کی سیاسی و مسیحی رہنماؤں کی شدید مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا قابلِ مذمت، اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے: رہنما

کوئٹہ (سپیشل رپورٹر) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بدھ کے روز نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو مسیحی نوجوان، آیوش مسیح اور ساگر مسیح کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر ملک بھر کی مسیحی برادری سوگوار ہے، جبکہ سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں نے اس سانحے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
ورلڈ منارٹی الائنس کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نے اپنے بیان میں واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے اور مستقبل میں ایسے المناک واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کراچی کے اقلیتی ونگ کے صدر ایڈووکیٹ یونس ایس خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے اقلیتی رہنما قائد اقلیت خالد گل، چیئرمین (اقلیتی امور)، بلوچستان قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی، حکومتِ پاکستان، اور آرگنائزر اقلیتی امور جمعیت علمائے اسلام گریگری انوسینٹ ، بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئیر رہنما روز جان اے خان، سکھر کے سابق کونسلر گیبریل علم دین سمیت متعدد مسیحی سماجی و مذہبی رہنماؤں نے بھی مشترکہ طور پر سانحۂ مستونگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ رہنماؤں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو دن دہاڑے نشانہ بنانا نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، جو امن و امان کی صورتحال پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات عوام کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے ریاستی ذمہ داری پر بھی سوالیہ نشان ہیں۔ انہوں نے حکومت بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، جبکہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن قانونی، مالی اور اخلاقی معاونت فراہم کی جائے۔ رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کا مؤثر سدباب کیا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *