Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

شہباز شریف کا دورۂ مذید مایوسی کا سبب بنا،پروفیسر حلیم صادق

شہباز شریف کا دورۂ مذید مایوسی کا سبب بنا،پروفیسر حلیم صادق
چند منٹ اجلاس کی صدارت سے بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ وزیراعظم کو متاثرہ عوام کے درمیان جانا چاہیے تھا۔
ہنہ اوڑک متاثرین کی داد رسی پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی قابل تحسین، امن کیلئےعملی اقدامات ناگزیر ہیں۔
کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورۂ بلوچستان صوبے کے عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکا اور یہ دورہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صرف چند منٹ اجلاس کی صدارت کرکے واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے، جس سے یہ تاثر مزید مضبوط ہوا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے سنگین مسائل کو وہ اہمیت نہیں دے رہی جس کے یہ متقاضی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اس وقت دہشت گردی، بدامنی اور مختلف افسوسناک واقعات کی لپیٹ میں ہے، جبکہ متعدد علاقوں میں متاثرہ خاندان انصاف اور داد رسی کے لیے دھرنے دیے بیٹھے ہیں۔ ایسے حالات میں وزیراعظم کو محض اجلاسوں تک محدود رہنے کے بجائے متاثرین کے درمیان جا کر ان کے دکھ درد بانٹنے اور ان کے حوصلے بلند کرنے چاہیے تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے ہنہ اوڑک کے متاثرین کے دھرنے میں جا کر ان سے ملاقات کرنا اور ان کے مسائل سننا ایک مثبت اور قابلِ تحسین اقدام ہے، جس سے متاثرہ خاندانوں کو یہ احساس ہوا کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی طرزِ عمل وفاقی قیادت کو بھی اختیار کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ صرف دعوؤں، بیانات، اجلاسوں اور رسمی دوروں سے بلوچستان میں امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے لیے عملی اقدامات، عوامی رابطہ، متاثرین کی داد رسی، انصاف کی فراہمی اور عوام کا اعتماد بحال کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے حالیہ رویے نے بلوچستان کے عوام میں مزید بے چینی اور اشتعال پیدا کیا ہے، جس کے منفی اثرات مستقبل میں سامنے آسکتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کے تحفظات کو سنجیدگی سے لے، دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کی فوری داد رسی کرے، امن و امان کے قیام کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کرے اور صوبے کے عوام کو یہ یقین دلائے کہ وفاق ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *