Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ پولیس کی دبنگ کاروائی، چار ملزمان گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمدپشتون ثقافت مہمان نوازی، بہادری اور رواداری کی علامت ہے، ماجد سلیمپاکستان کا تعلیمی نظام ، کتابیں بدل گئیں، تعلیم کب بدلے گی؟TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1520/23-9-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1509/23-9-2026قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، محمد علی جمالیمہنگائی اور بے روزگاری عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے، مولانا قاری مہراللہامن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، محمد علی جمالیجرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش قانون کی گرفت میں، 4 ملزمان گرفتارسید عابد بخآری کی وفات سے صحافت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، شیخ فریدمسلم باغ پولیس کی دبنگ کاروائی، چار ملزمان گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمدپشتون ثقافت مہمان نوازی، بہادری اور رواداری کی علامت ہے، ماجد سلیمپاکستان کا تعلیمی نظام ، کتابیں بدل گئیں، تعلیم کب بدلے گی؟TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1520/23-9-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1509/23-9-2026قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، محمد علی جمالیمہنگائی اور بے روزگاری عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے، مولانا قاری مہراللہامن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، محمد علی جمالیجرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش قانون کی گرفت میں، 4 ملزمان گرفتارسید عابد بخآری کی وفات سے صحافت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، شیخ فرید

عوامی صحت سے کھلواڑ برداشت نہیں ہوگا،شاہد رند

کوئٹہ(خ ن)معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے کہا ہے کہ خضدار کے افسوسناک واقعہ کے بعد ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں غیر تسلی بخش طبی انتظامات، انتظامی غفلت اور ناقص کارکردگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سرمد سعید خان کو بلوچستان ایمپلائز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ (BEEDA) 2011 کے تحت فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔شاہد رند نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر عوام کو صحت کی معیاری اور بروقت سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کسی بھی قسم کی غفلت یا نااہلی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے اداروں میں جوابدہی اور شفافیت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور جو افسر یا اہلکار اپنے فرائض میں کوتاہی کا مرتکب پایا جائے گا، اس کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان صحت کے شعبے میں اصلاحات، بہتر انتظامی نظام اور م¶ثر نگرانی کے ذریعے عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس ضمن میں تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں۔معاون وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کو مزید م¶ثر بنانے کے لیے احتساب کا عمل بلا تعطل جاری رہے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *