Banner
Daily Sahafat Quetta
November 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سید علی گیلانی پیپلز پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں، حیات اللہ خان کاکڑصحافی امام بخش بلیدی کیخلاف ایف آئی آر انصاف کے منافی ہے، بلوچستان میڈیا فورمبلوچستان میڈیا فورم کو صحافیوں کے اتحاد و اتفاق کا اعزاز حاصل ہے، میجر جمالیتعلیم کے بغیر ترقی و خوشحالی ناممکن ہے،صالح محمد کاکڑجنگل بھی ہمیں سکھا رہا ہے، ہم سیکھ کیوں نہیں رہے؟پنجپائی کے متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف دیا جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقچاغی بازار میں حجام کی دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، 2 زخمیڈیرہ بگٹی میں کچی کینال کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ، 1 شخص جاں بحقبھاگناڑی میں دو قبائل کے مابین پرانی رنجش پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمیعلامہ اقبال کے افکار اور خودی کے پیغام پر عمل پیرا ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، نسیم الرحمان ملاخیلسید علی گیلانی پیپلز پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں، حیات اللہ خان کاکڑصحافی امام بخش بلیدی کیخلاف ایف آئی آر انصاف کے منافی ہے، بلوچستان میڈیا فورمبلوچستان میڈیا فورم کو صحافیوں کے اتحاد و اتفاق کا اعزاز حاصل ہے، میجر جمالیتعلیم کے بغیر ترقی و خوشحالی ناممکن ہے،صالح محمد کاکڑجنگل بھی ہمیں سکھا رہا ہے، ہم سیکھ کیوں نہیں رہے؟پنجپائی کے متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف دیا جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقچاغی بازار میں حجام کی دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، 2 زخمیڈیرہ بگٹی میں کچی کینال کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ، 1 شخص جاں بحقبھاگناڑی میں دو قبائل کے مابین پرانی رنجش پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمیعلامہ اقبال کے افکار اور خودی کے پیغام پر عمل پیرا ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، نسیم الرحمان ملاخیل

صحافی امام بخش بلیدی کیخلاف ایف آئی آر انصاف کے منافی ہے، بلوچستان میڈیا فورم

کوئٹہ: بلوچستان میڈیا فورم کے مرکزی اعلامیہ میں صحبت پور کے معروف صحافی اور بلوچستان میڈیا فورم ضلع جعفرآباد کے ضلعی صدر امام بخش بلیدی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف جعفرآباد پولیس کی یک طرفہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف درج ایف آئی آر کو سول ہسپتال جعفرآباد کے ڈاکٹروں کی مبینہ بلیک میلنگ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صحافی امام بخش بلیدی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اطلاعات کے مطابق سول ہسپتال جعفرآباد میں مریض کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے بجائے صحافی کے ساتھ مبینہ طور پر بدتمیزی، گالم گلوچ اور دھمکیوں کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد صحافی کے خلاف مقدمہ درج کرنا اور پولیس کی جانب سے یک طرفہ کارروائی کرنا صحافتی حلقوں میں تشویش کا باعث ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ صحافی معاشرے کا آئینہ اور عوام کی آواز ہوتے ہیں، انہیں اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران دھمکانا، ہراساں کرنا اور جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنا آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہے۔بلوچستان میڈیا فورم کسی بھی ادارے یا شخصیت کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھتا، تاہم قانون کا یکساں اطلاق اور فریقین کا مؤقف سننا انصاف کے تقاضوں میں شامل ہے۔بلوچستان میڈیا فورم کے مرکزی اعلامیہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صحافی امام بخش بلیدی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انہیں انصاف فراہم کریں، جبکہ بلوچستان پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جعفرآباد پولیس کی مبینہ یک طرفہ کارروائی کا نوٹس لے کر غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، صحافی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف درج ایف آئی آر ختم کرنے کے لیے قانون کے مطابق اقدامات کیے جائیں اور واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ بلوچستان میڈیا فورم اپنے ضلعی صدر امام بخش بلیدی اور دیگر صحافی ساتھیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور صحافیوں کے حقوق، عزت و وقار اور آزادی صحافت کے تحفظ کے لیے ہر قانونی و آئینی فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *