Banner
Daily Sahafat Quetta
November 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حکیم سراج الدین چانڈیو کی حکماء کے حقوق کے لیے تاریخی جدوجہد، سندھ بھر میں ایک ہی نعرہ گونجنے لگاسید علی گیلانی پیپلز پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں، حیات اللہ خان کاکڑصحافی امام بخش بلیدی کیخلاف ایف آئی آر انصاف کے منافی ہے، بلوچستان میڈیا فورمبلوچستان میڈیا فورم کو صحافیوں کے اتحاد و اتفاق کا اعزاز حاصل ہے، میجر جمالیتعلیم کے بغیر ترقی و خوشحالی ناممکن ہے،صالح محمد کاکڑجنگل بھی ہمیں سکھا رہا ہے، ہم سیکھ کیوں نہیں رہے؟پنجپائی کے متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف دیا جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقچاغی بازار میں حجام کی دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، 2 زخمیڈیرہ بگٹی میں کچی کینال کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ، 1 شخص جاں بحقبھاگناڑی میں دو قبائل کے مابین پرانی رنجش پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمیحکیم سراج الدین چانڈیو کی حکماء کے حقوق کے لیے تاریخی جدوجہد، سندھ بھر میں ایک ہی نعرہ گونجنے لگاسید علی گیلانی پیپلز پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں، حیات اللہ خان کاکڑصحافی امام بخش بلیدی کیخلاف ایف آئی آر انصاف کے منافی ہے، بلوچستان میڈیا فورمبلوچستان میڈیا فورم کو صحافیوں کے اتحاد و اتفاق کا اعزاز حاصل ہے، میجر جمالیتعلیم کے بغیر ترقی و خوشحالی ناممکن ہے،صالح محمد کاکڑجنگل بھی ہمیں سکھا رہا ہے، ہم سیکھ کیوں نہیں رہے؟پنجپائی کے متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف دیا جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقچاغی بازار میں حجام کی دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، 2 زخمیڈیرہ بگٹی میں کچی کینال کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ، 1 شخص جاں بحقبھاگناڑی میں دو قبائل کے مابین پرانی رنجش پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی

تعلیم کے بغیر ترقی و خوشحالی ناممکن ہے،صالح محمد کاکڑ

کوئٹہ: گورنمنٹ کلی رحم الدین کوئٹہ کے ہیڈ ماسٹر حاجی صالح محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر ترقی، خوشحالی اور معاشرتی بہتری کا تصور بھی ممکن نہیں، بلوچستان کی پسماندگی کی بڑی وجوہات میں تعلیم سے دوری اور تعلیمی شعور کا فقدان شامل ہیں، صوبے کی روشن مستقبل اور پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے کہ تعلیم کے فروغ کو اولین ترجیح دی جائے اور ہر بچے کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکول اسٹاف کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں گورنمنٹ کلی رحم الدین کے اساتذہ کرام کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے، جنہوں نے اپنی انتھک کوششوں سے ادارے کو اعلیٰ مقام دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اساتذہ کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی محنت ہی قوم کے مستقبل کو سنوارتی ہے۔حاجی صالح محمد کاکڑ نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے قابل تحسین کردار ادا کررہی ہے، جبکہ سیکرٹری تعلیم سکولز بلوچستان حاجی لعل جان جعفر کی تعلیمی شعبے کی بہتری، اساتذہ کے مسائل کے حل اور تعلیمی معیار بلند کرنے کیلئے کاوشیں قابل قدر ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گورنمنٹ کلی رحم الدین کا تدریسی عملہ اپنی ذمہ داریاں مزید محنت، دیانت داری اور لگن کے ساتھ ادا کرتے ہوئے طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور ان کی بہتر تربیت کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *