Banner
Daily Sahafat Quetta
November 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
روہڑی میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی، شرکاء کے حق میں نعرےمحمد امین عالم نسیم نے دوبارہ ایس ایس پی ریلوے کراچی کا چارج سنبھال لیابھوسہ منڈی میں بڑھتی بدامنی اور چوری ڈکیتی کے واقعات باعث تشویش ہیں، جمعیت علمائے اسلامسعادت حسن پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر خیبرپختونخوا تعیناتعبدالاکرام کو ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز خیبرپختونخوا تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اکرام الدینحکیم سراج الدین چانڈیو کی حکماء کے حقوق کے لیے تاریخی جدوجہد، سندھ بھر میں ایک ہی نعرہ گونجنے لگاسید علی گیلانی پیپلز پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں، حیات اللہ خان کاکڑصحافی امام بخش بلیدی کیخلاف ایف آئی آر انصاف کے منافی ہے، بلوچستان میڈیا فورمبلوچستان میڈیا فورم کو صحافیوں کے اتحاد و اتفاق کا اعزاز حاصل ہے، میجر جمالیتعلیم کے بغیر ترقی و خوشحالی ناممکن ہے،صالح محمد کاکڑروہڑی میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی، شرکاء کے حق میں نعرےمحمد امین عالم نسیم نے دوبارہ ایس ایس پی ریلوے کراچی کا چارج سنبھال لیابھوسہ منڈی میں بڑھتی بدامنی اور چوری ڈکیتی کے واقعات باعث تشویش ہیں، جمعیت علمائے اسلامسعادت حسن پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر خیبرپختونخوا تعیناتعبدالاکرام کو ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز خیبرپختونخوا تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اکرام الدینحکیم سراج الدین چانڈیو کی حکماء کے حقوق کے لیے تاریخی جدوجہد، سندھ بھر میں ایک ہی نعرہ گونجنے لگاسید علی گیلانی پیپلز پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں، حیات اللہ خان کاکڑصحافی امام بخش بلیدی کیخلاف ایف آئی آر انصاف کے منافی ہے، بلوچستان میڈیا فورمبلوچستان میڈیا فورم کو صحافیوں کے اتحاد و اتفاق کا اعزاز حاصل ہے، میجر جمالیتعلیم کے بغیر ترقی و خوشحالی ناممکن ہے،صالح محمد کاکڑ

سید علی گیلانی پیپلز پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں، حیات اللہ خان کاکڑ

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی کونسل کے رکن حیات اللہ خان کاکڑ نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید علی گیلانی کو پارٹی کی پارلیمانی اسٹریٹجک کمیٹی کا رکن مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی سیاسی بصیرت، تجربے اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی کے لیے ایک مؤثر اور مثبت کردار ادا کریں گے۔ اپنے تہنیتی بیان میں حیات اللہ خان کاکڑ نے کہا کہ سید علی گیلانی کو پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست، تاریخ، روایات اور نظریے سے گہری وابستگی حاصل ہے۔ وہ ایک ایسے سیاسی خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں جس کی ملکی سیاست اور جمہوری جدوجہد میں نمایاں خدمات ہیں۔ سابق وزیراعظم کے صاحبزادے ہونے کے ناطے انہیں پارٹی کے سیاسی معاملات اور پارلیمانی امور کا وسیع تجربہ حاصل ہے، جو پارلیمانی اسٹریٹجک کمیٹی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی اسٹریٹجک کمیٹی پارٹی کی پارلیمانی حکمت عملی مرتب کرنے اور اہم سیاسی و قومی معاملات میں رہنمائی فراہم کرنے کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں رکھتی ہے۔ انہیں یقین ہے کہ سید علی گیلانی اپنی سیاسی بصیرت، تجربے اور صلاحیتوں کی بنیاد پر پارٹی قیادت کو قیمتی تجاویز اور مشورے فراہم کریں گے اور اپنی نئی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں انجام دیں گے۔ حیات اللہ خان کاکڑ نے آخر میں سید علی گیلانی کو نئی ذمہ داری ملنے پر ایک مرتبہ پھر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی، سربلندی اور پارٹی کے لیے مزید مؤثر خدمات انجام دینے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *