Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ پولیس کی دبنگ کاروائی، چار ملزمان گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمدپشتون ثقافت مہمان نوازی، بہادری اور رواداری کی علامت ہے، ماجد سلیمپاکستان کا تعلیمی نظام ، کتابیں بدل گئیں، تعلیم کب بدلے گی؟TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1520/23-9-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1509/23-9-2026قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، محمد علی جمالیمہنگائی اور بے روزگاری عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے، مولانا قاری مہراللہامن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، محمد علی جمالیجرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش قانون کی گرفت میں، 4 ملزمان گرفتارسید عابد بخآری کی وفات سے صحافت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، شیخ فریدمسلم باغ پولیس کی دبنگ کاروائی، چار ملزمان گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمدپشتون ثقافت مہمان نوازی، بہادری اور رواداری کی علامت ہے، ماجد سلیمپاکستان کا تعلیمی نظام ، کتابیں بدل گئیں، تعلیم کب بدلے گی؟TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1520/23-9-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1509/23-9-2026قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، محمد علی جمالیمہنگائی اور بے روزگاری عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے، مولانا قاری مہراللہامن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، محمد علی جمالیجرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش قانون کی گرفت میں، 4 ملزمان گرفتارسید عابد بخآری کی وفات سے صحافت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، شیخ فرید

عوامی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی

کوئٹہ (خ ن)صوبائی وزیر و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ کی خصوصی ہدایات پر عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سیوریج کے پانی سے کاشت کی جانے والی مضرِ صحت سبزیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈا¶ن مسلسل جاری ہے۔اسی سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ہدایات اور ڈائریکٹر آپریشنز و ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ہیڈکوارٹرز کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سبزل (CPEC) روڈ، کوئٹہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 22 ایکڑ رقبے پر سیوریج کے آلودہ پانی سے کاشت کی گئی بند گوبھی کی فصل تلف کر دی۔کارروائی کے دوران ٹیموں نے موقع پر تفصیلی جائزہ لیا جس سے ثابت ہوا کہ مذکورہ فصل غیر ٹریٹ شدہ سیوریج کے پانی سے سیراب کی جا رہی تھی، جو انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2014 کے تحت مذکورہ فصل کو انسانی استعمال کے لیے غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے فوری طور پر تلف کر دیا گیا۔علاوہ ازیں عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ٹیموں نے کاشت کے لیے استعمال ہونے والے سیوریج کے پانی کی فراہمی کے تمام راستے بھی بند کر دیے تاکہ مستقبل میں اس غیر قانونی عمل کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔کارروائی کے دوران بعض کاشتکاروں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم فوڈ سیفٹی ٹیموں نے قانون کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں آپریشن کامیابی سے مکمل کیا۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی حبیب اللہ خان نے کہا ہے کہ عوام کی صحت کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عدالتِ عالیہ کے احکامات، بلوچستان فوڈ اتھارٹی ایکٹ اور متعدد بار جاری کی جانے والی تنبیہات کے باوجود اگر کوئی شخص سیوریج کے پانی سے سبزیاں کاشت کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے، سرکاری فرائض میں مداخلت کرنے یا فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا مقصد صرف خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کرنا نہیں بلکہ عوام کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا اور صحت مند خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کی نشاندہی کریں اور محفوظ خوراک کے فروغ کے لیے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ صحت دشمن عناصر کی بروقت اور بھرپور حوصلہ شکنی ممکن ہو سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *