Banner
Daily Sahafat Quetta
November 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیبی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقاتمفادات کی تقسیم میں حصہ نہ ملنے کا دکھ۔۔!!بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزارات پر حاضریبدامنی کی بنیادی وجہ ہمارے وطن کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، نواب ایاز خان جوگیزئیپشتون قوم سیاسی، معاشی اور ثقافتی اختیارات سے محروم ہے، خوشحال خان کاکڑبلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان جدید ڈیجیٹل و بائیومیٹرک سروسز کا معاہدہTENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیبی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقاتمفادات کی تقسیم میں حصہ نہ ملنے کا دکھ۔۔!!بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزارات پر حاضریبدامنی کی بنیادی وجہ ہمارے وطن کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، نواب ایاز خان جوگیزئیپشتون قوم سیاسی، معاشی اور ثقافتی اختیارات سے محروم ہے، خوشحال خان کاکڑبلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان جدید ڈیجیٹل و بائیومیٹرک سروسز کا معاہدہ

کمسن طلبہ پر دھماکہ انسانیت سوز واقعہ ہے، جے یو آئی اوستا محمد

گنداخہ:( نامہ نگار فرید احمد) جمعیت علمائے اسلام ضلع اوستا محمد کے امیر صوفی خاوند بخش چنہ جنرل کونسلر میر نعیم خان عمرانی و دیگر کابینہ اراکین نے جامعہ امدادیہ سریاب روڈ کے کمسن طلبہ پر بارودی مواد کے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے نہایت افسوسناک سفاکانہ اور انسانیت سوز واقعہ قرار دیاانہوں نے معصوم طلبہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی،انہوں نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ طلبہ کو نشانہ بنانے والے عناصر انسانیت کے کھلے دشمن ہیں جنہوں نے اپنی درندگی سے یہ ثابت کردیا ہے کہ انہیں نہ دین کا احترام ہے نہ انسانیت کا اور نہ ہی بچوں کی جانوں کا کوئی احساس انہوں نے کہا کہ بلوچستان بالخصوص کوئٹہ مسلسل بدامنی، دہشت گردی اور خونریزی کی لپیٹ میں ہےعوام، تاجر، طلبہ، علماء اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے شہریوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کردیا ہے لوگ عملاً قاتلوں دہشت گردوں، غنڈہ عناصر اور راہزنوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ذمہ داری شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام ہے مگر افسوس کہ عملی اقدامات کے بجائے محض بلند و بانگ دعوؤں اور نمائشی بیانات سے عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جامعہ امدادیہ کے المناک واقعے کے ذمہ دار عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے مدارس تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات کی سیکیورٹی کو مؤثر بنایا جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *