Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئے

وسیم اکرم کا اپنی موت کی خبروں پر دلچسپ ردعمل

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر اپنی موت سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر دلچسپ انداز میں ردِعمل دیتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔

وسیم اکرم نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں جعلی خبروں کی تردید کرتے ہوئے مداحوں سے کہا کہ امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر میری موت کی جعلی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ اگر آج کے جدید دور میں بھی لوگ جعلی خبروں کو پہچان نہیں سکتے تو پھر ہم 60 سال کے بابے کس کھیت کی مولی ہیں۔”

سابق کپتان نے ان افراد کا بھی مزاحیہ انداز میں ذکر کیا جنہوں نے ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے کہا، “ان تمام لوگوں کو 21 توپوں کی سلامی، جنہوں نے مجھے پیغامات بھیج کر پوچھا کہ کیا آپ واقعی زندہ ہیں؟”

وسیم اکرم نے طنزیہ انداز میں مزید کہا، “نہیں، میں مرنے کے بعد یہ ویڈیو بنا رہا ہوں۔” انہوں نے جعلی ویڈیوز تیار کرکے ان کی موت کی افواہیں پھیلانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اپنی صلاحیتیں کسی مثبت کام میں استعمال کریں تو یقیناً بڑی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام کے اختتام پر وسیم اکرم نے ایک پنجابی کہاوت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، “گدھے پر کتابیں لاد دینے سے وہ عالم نہیں بن جاتا، کیونکہ علم حاصل کرنے کے لیے پڑھنا پڑتا ہے، اور نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔”

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *