Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

زیارت میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن،15 دہشتگرد جہنم واصل

زیارت میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن،15 دہشتگرد جہنم واصل
کیپشن: زیارت میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن،15 دہشتگرد جہنم واصل
ویب ڈیسک: زیارت میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا جس میں 15 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو بلوچستان کے امن سے کھیلنے کی بھاری قیمت چکانا پڑی، ریاست پوری قوت سے جواب دے رہی ہے۔ سیکیورٹی فورسز، بلوچستان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے۔ بلوچستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں، ہر حملے کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رہیں گی۔ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کو ہر صورت انجام تک پہنچایا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری ہے۔

شاہد رند نے کہا کہ زیارت میں شہید ہونے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ان کے خون کا حساب لیا جائے گا۔ بلوچستان کے امن، استحکام اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *