Banner
Daily Sahafat Quetta
October 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیانصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغی

ہنہ اوڑک واقعہ کے زمہ داروں کیخلاف کاروائی کیجائے، خوشحال خان کاسی

کوئٹہ: پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری فقیر خوشحال خان کاسی نے ہنہ اوڑک میں مسلح جتھوں کے حملے کے نتیجے میں چار افراد کی شہادت اور خواتین و بچوں سمیت درجنوں افراد کے زخمی ہونے کے افسوسناک واقعے پر شدید دکھ، افسوس اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ شہریوں کا قتلِ عام کسی بھی صورت قابلِ برداشت نہیں اور اس پر خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ہنہ اوڑک میں مسلسل بدامنی اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ ریاستی ذمہ داری پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ رات کی تاریکی میں مسلح افراد کلیوں اور رہائشی آبادیوں پر حملے کرتے ہیں، بے گناہ لوگوں کا خون بہاتے ہیں اور قانون کی گرفت سے بچ نکلتے ہیں، جو انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔ فقیر خوشحال خان کاسی نے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں۔ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے المناک واقعات کا سدباب ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہداء کے لواحقین کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جائیں اور متاثرہ خاندانوں کی مکمل داد رسی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہنہ اوڑک کے عوام خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں، اس لیے علاقے میں مؤثر اور دیرپا امن کے قیام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری نے کہا کہ پارٹی ہنہ اوڑک کے عوام کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے جان، مال اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر جمہوری و آئینی فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں امن و امان کی بحالی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری، مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *