Banner
Daily Sahafat Quetta
November 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پہلے صدارت کا لالچ دیا گیا، پھر ریاست میں مولانا کو حصہ نہ دے کر زیادتی کی گئی، طاہر اشرفیپرنس آغا محمد خان بحفاظت بازیابی، سیکیورٹی فورسزکی کامیاب آپریشن ہیں، جان اچکزئیبولان، بختیار آباد میں ایس ایس پی بولان کی گاڑی کو حادثہ، فیملی اور گارڈ سمیت 3 افراد زخمیصحبت پور، فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد کر لیا، ملزمان فرارمیر خدا بخش بنگلزئی کی زیرِ صدارت بی این پی مینگل نصیرآباد ڈویژن کا اجلاسآشیانہ قائد کے بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں، ویلفیئر سوسائٹیبے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کی مشکلات بڑھا دی ہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقسردی میں گیس لوڈ شیڈنگ عوام کیساتھ زیادتی ہے،اسلم اچکزئیصحافیوں کے حقوق کے حصول کیلئے اتحاد، اتفاق اور باہمی احترام ناگزیر ہے،بلوچستان میڈیا فورمجامعہ بلوچستان ریٹائر اساتذہ کو واجباتِ کی عدم ادائیگی ظلم ہے، پروفیسر حلیم صادقپہلے صدارت کا لالچ دیا گیا، پھر ریاست میں مولانا کو حصہ نہ دے کر زیادتی کی گئی، طاہر اشرفیپرنس آغا محمد خان بحفاظت بازیابی، سیکیورٹی فورسزکی کامیاب آپریشن ہیں، جان اچکزئیبولان، بختیار آباد میں ایس ایس پی بولان کی گاڑی کو حادثہ، فیملی اور گارڈ سمیت 3 افراد زخمیصحبت پور، فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد کر لیا، ملزمان فرارمیر خدا بخش بنگلزئی کی زیرِ صدارت بی این پی مینگل نصیرآباد ڈویژن کا اجلاسآشیانہ قائد کے بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں، ویلفیئر سوسائٹیبے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کی مشکلات بڑھا دی ہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقسردی میں گیس لوڈ شیڈنگ عوام کیساتھ زیادتی ہے،اسلم اچکزئیصحافیوں کے حقوق کے حصول کیلئے اتحاد، اتفاق اور باہمی احترام ناگزیر ہے،بلوچستان میڈیا فورمجامعہ بلوچستان ریٹائر اساتذہ کو واجباتِ کی عدم ادائیگی ظلم ہے، پروفیسر حلیم صادق

ہنہ اوڑک کے بے مکینوں کا قتلِ عام ناقابلِ برداشت ہے، عوام پاکستان پارٹی

کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان نے ہنہ اوڑک میں مسلح جتھوں کے حملے کے نتیجے میں چار افراد کی شہادت اور خواتین و بچوں سمیت درجنوں افراد کے زخمی ہونے کے افسوسناک واقعے پر شدید غم و غصے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کے صوبائی کنوینئر سید امان شاہ اور صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہنہ اوڑک میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔ معصوم انسانوں کا خون بہانا، رہائشی آبادیوں پر حملے کرنا اور خواتین، بچوں اور بزرگوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے، جس پر خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افراد رات کی تاریکی میں کلیوں اور رہائشی علاقوں پر حملے کرتے ہیں، بے گناہ شہریوں کو شہید اور زخمی کرنے کے بعد باآسانی فرار ہو جاتے ہیں، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ حکام کی کارکردگی پر کئی سوالات کھڑے کرتا ہے۔ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائے۔ رہنماؤں نے کہا کہ ہنہ اوڑک کے عوام کئی عرصے سے خوف اور عدم تحفظ کی فضا میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت محض بیانات تک محدود رہنے کے بجائے عملی اقدامات کرے، علاقے میں مستقل امن کے قیام کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کرے، سیکورٹی مزید مضبوط بنائے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کرے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ذمہ دار عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ شہداء کے لواحقین کو مناسب مالی امداد، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات اور متاثرہ خاندانوں کی مکمل بحالی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ سید امان شاہ اور پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی بلوچستان ہنہ اوڑک کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔پارٹی اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہر سطح پر ان کی سیاسی، اخلاقی اور انسانی حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام کو اپنی اولین ترجیح بناتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری، مؤثر اور دیرپا اقدامات کیے جائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *