Banner
Daily Sahafat Quetta
September 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
درجنوں افراد آج جمعیت نظریاتی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، قاری مہراللہپاکستان اور افغانستان میں باہمی تعاون اور معاشی شراکت داری ناگزیر ہے، عبدالقادر لونیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم کا پولیو کیچ اَپ ڈے کے دوران مختلف علاقوں کا دورہکوئٹہ:ملک باری کاکڑ اور سینئر صحافی نصیر احمد کے درمیان تنازعے کا تصفیہ ہوگیامسلم باغ میں SNID پولیو مہم کے آخری روز ایوننگ ریویو اجلاس منعقدگنداخہ میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول آزاد خان جمالی کی نئی عمارت کا افتتاحنواز شریف نے جمہوریت کے استحکام کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں، جمال شاہ کاکڑمتاثرین اور املاک کے نقصانات کا درست و قابلِ تصدیق ڈیٹا مرتب کیا جائے، مہراللہ بادینیسمنگلی ایئربیس کے سامنے 12 سالہ طالب علم کی ہلاکت پر احتجاج جاریای کامرس و آئی ٹی لیب مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، ذیشان لاشاریدرجنوں افراد آج جمعیت نظریاتی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، قاری مہراللہپاکستان اور افغانستان میں باہمی تعاون اور معاشی شراکت داری ناگزیر ہے، عبدالقادر لونیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم کا پولیو کیچ اَپ ڈے کے دوران مختلف علاقوں کا دورہکوئٹہ:ملک باری کاکڑ اور سینئر صحافی نصیر احمد کے درمیان تنازعے کا تصفیہ ہوگیامسلم باغ میں SNID پولیو مہم کے آخری روز ایوننگ ریویو اجلاس منعقدگنداخہ میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول آزاد خان جمالی کی نئی عمارت کا افتتاحنواز شریف نے جمہوریت کے استحکام کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں، جمال شاہ کاکڑمتاثرین اور املاک کے نقصانات کا درست و قابلِ تصدیق ڈیٹا مرتب کیا جائے، مہراللہ بادینیسمنگلی ایئربیس کے سامنے 12 سالہ طالب علم کی ہلاکت پر احتجاج جاریای کامرس و آئی ٹی لیب مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، ذیشان لاشاری

عوام کو خامنہ ای کیلیے روتا دیکھ کر حیران ہوں، سمجھتا تھا ایرانی ان سے نفرت کرتے ہیں؛ ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین میں ایرانی عوام کو روتا دیکھ کر میں حیران رہ گیا ہوں۔

امریکی ویب سائٹ ایکسیوس کے صحافی باراک راوِد کو دیے گئے ٹیلی فونک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے روایتی دھونس دھمکی کے انداز میں کہا کہ اگر وہ چاہتے تو جنازے میں موجود تمام افراد کو نشانہ بناسکتے تھے۔

امریکی صدر نے کہا کہ جنازے میں ایران کی اعلیٰ قیادت اور اہم شخصیات ایک ہی مقام پر موجود ہیں۔ اس لیے اگر امریکا چاہے تو وہاں موجود سب کو ختم کر سکتا ہے تاہم ایسا نہیں کیا جائے گا کیونکہ پھر مذاکرات کے لیے کوئی باقی نہیں رہے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات پر شدید حیرانی کا اظہار کیا کہ ایران کے عوام آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں نہایت جذباتی اور آبدیدہ نظر آرہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے بقول وہ سمجھتے تھے کہ ایرانی علی خامنہ ای سے نفرت کرتے ہیں لیکن عوام کو روتا دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔ شاید یہ آنسو حقیقی ہوں اور شاید نہ ہوں۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا اور ایران نے خامنہ ای کی تدفین اور سوگ کی تقریبات مکمل ہونے تک مذاکرات عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران اس وقت امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے مرا جا رہا ہے۔ آخری رسومات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ 28 فروری کو اسرائیلی اور امریکی حملے میں شہید ہونے والے آیت اللہ خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کا آغاز ہوگیا ہے۔ میت کو تہران، قم ، کربلا اور نجف کے بعد 9 جولائی کو مشہد لاکر سپردخاک کیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *