Banner
Daily Sahafat Quetta
September 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
درجنوں افراد آج جمعیت نظریاتی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، قاری مہراللہپاکستان اور افغانستان میں باہمی تعاون اور معاشی شراکت داری ناگزیر ہے، عبدالقادر لونیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم کا پولیو کیچ اَپ ڈے کے دوران مختلف علاقوں کا دورہکوئٹہ:ملک باری کاکڑ اور سینئر صحافی نصیر احمد کے درمیان تنازعے کا تصفیہ ہوگیامسلم باغ میں SNID پولیو مہم کے آخری روز ایوننگ ریویو اجلاس منعقدگنداخہ میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول آزاد خان جمالی کی نئی عمارت کا افتتاحنواز شریف نے جمہوریت کے استحکام کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں، جمال شاہ کاکڑمتاثرین اور املاک کے نقصانات کا درست و قابلِ تصدیق ڈیٹا مرتب کیا جائے، مہراللہ بادینیسمنگلی ایئربیس کے سامنے 12 سالہ طالب علم کی ہلاکت پر احتجاج جاریای کامرس و آئی ٹی لیب مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، ذیشان لاشاریدرجنوں افراد آج جمعیت نظریاتی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، قاری مہراللہپاکستان اور افغانستان میں باہمی تعاون اور معاشی شراکت داری ناگزیر ہے، عبدالقادر لونیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم کا پولیو کیچ اَپ ڈے کے دوران مختلف علاقوں کا دورہکوئٹہ:ملک باری کاکڑ اور سینئر صحافی نصیر احمد کے درمیان تنازعے کا تصفیہ ہوگیامسلم باغ میں SNID پولیو مہم کے آخری روز ایوننگ ریویو اجلاس منعقدگنداخہ میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول آزاد خان جمالی کی نئی عمارت کا افتتاحنواز شریف نے جمہوریت کے استحکام کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں، جمال شاہ کاکڑمتاثرین اور املاک کے نقصانات کا درست و قابلِ تصدیق ڈیٹا مرتب کیا جائے، مہراللہ بادینیسمنگلی ایئربیس کے سامنے 12 سالہ طالب علم کی ہلاکت پر احتجاج جاریای کامرس و آئی ٹی لیب مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، ذیشان لاشاری

نواز شریف نے جمہوریت کے استحکام کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ(پ ر) فرینڈز آف یونیورس سوسائٹی پاکستان کے باہمی اشتراک سے، مسلم لیگ بلوچستان کے پلیٹ فارم سے “دی ریئل ڈیموکریٹ، میاں محمد نواز شریف انٹرنیشنل سول ایوارڈ 2026-27” متعارف کرایا جا رہا ہے۔ سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ بلوچستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، اس ایوارڈ کی تجویز جماعت کے سیکرٹری جنرل جناب جمال شاہ کاکڑ نے پیش کی تھی، تاکہ سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جمہوریت، طرزِ حکمرانی اور قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔ بیان میں بتایا گیا کہ ایوارڈز کی تقسیم کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کا اجلاس سیکرٹری جنرل مسلم لیگ بلوچستان جمال شاہ کاکڑ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ کمیٹی کے ارکان میں میر حاجی یونس لہڑی، حیدر خان اچکزئی، شاکر محمد حسنی، نثار احمد خان اچکزئی، فتح جمالی اور چوہدری شبیر شامل ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پاکستان کی جمہوری تاریخ کا ایک اہم اور نمایاں نام ہیں، جنہوں نے جمہوریت کی بقا اور استحکام کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ نہ صرف ایک عظیم جمہوری رہنما کے اعزاز میں دیا جا رہا ہے بلکہ اس سے خطے میں جمہوری اقدار، رواداری اور قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے آنے والی نسلوں کو حقیقی جمہوریت پسند قیادت کے کردار سے روشناس کرایا جا سکے گا۔ بیان کے مطابق ایوارڈ کی مرکزی تقریب لاہور میں منعقد کی جائے گی، جبکہ اس اعزاز کی رونمائی کی تقریب 28 تاریخ کو سہ پہر 3 بجے بلوچستان میں کی جائے گی، جس میں بلوچستان بھر کے دانشور، ادیب، صحافی اور سول سوسائٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات شرکت کریں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *