Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایندھن کی بلاتعطل فراہمی اور منصفانہ قیمتیں یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظمپولیس کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑا ہوں گا، مورچے میں بھی ساتھ دوں گا،وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے دورہ زیارت پر شٹر ڈاؤن ہڑتال، آل پارٹیز کا احتجاجدہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، اب ہتھیار ڈالنے ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آرڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گےسونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہاگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاںادبی سوسائٹی کی حلف برداری بلوچستان میڈیا فورم کا قیاممیڈم بتول بی بی مدر ٹریسا آف پاکستان ، تیس بیٹیاں ، ایک ماںجنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی منظوریایندھن کی بلاتعطل فراہمی اور منصفانہ قیمتیں یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظمپولیس کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑا ہوں گا، مورچے میں بھی ساتھ دوں گا،وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے دورہ زیارت پر شٹر ڈاؤن ہڑتال، آل پارٹیز کا احتجاجدہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، اب ہتھیار ڈالنے ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آرڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گےسونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہاگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاںادبی سوسائٹی کی حلف برداری بلوچستان میڈیا فورم کا قیاممیڈم بتول بی بی مدر ٹریسا آف پاکستان ، تیس بیٹیاں ، ایک ماںجنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی منظوری

منشیات، نشہ آور ادویات، شیشہ پوائنٹس کی کھلے عام دستیابی تشویشناک ہے، سید صادق آغا

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر اور معروف قبائلی شخصیت سید صادق آغا نے منشیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال، بالخصوص کوئٹہ میں منشیات، نشہ آور ادویات، ٹیبلیٹس اور غیر قانونی شیشہ پوائنٹس کی کھلے عام دستیابی پر شدید تشویش اور ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صورتحال معاشرے، خصوصاً نوجوان نسل کے مستقبل کیلئے ایک سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ منشیات کے خلاف آگاہی اور انسداد کے دعوؤں کے باوجود مختلف اقسام کی منشیات، نشہ آور اشیاء اور بعض ادویات تک رسائی آسان ہونے کے باعث نوجوان تیزی سے اس لعنت کا شکار ہو رہے ہیں۔ یہ رجحان نہ صرف تعلیمی اداروں اور معاشرتی ماحول کو متاثر کر رہا ہے بلکہ گھریلو نظام، امن و امان اور سماجی اقدار کیلئے بھی نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔ سید صادق آغا نے کہا کہ منشیات فروش عناصر نوجوانوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں اور غیر قانونی شیشہ پوائنٹس بھی نوجوانوں کو نشے کی طرف راغب کرنے کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ حکومت، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے اور منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ والدین، اساتذہ، سماجی تنظیموں، علماء کرام اور سیاسی قیادت کو بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی تاکہ نوجوانوں میں منشیات کے نقصانات سے متعلق شعور اجاگر کیا جا سکے۔ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں منشیات جیسی مہلک لعنت سے محفوظ بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ سید صادق آغا نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں منشیات فروشوں، نشہ آور ادویات کی غیر قانونی فروخت اور غیر قانونی شیشہ پوائنٹس کے خلاف خصوصی مہم شروع کی جائے، تعلیمی اداروں کے اطراف نگرانی مزید سخت کی جائے اور نوجوانوں کیلئے صحت مند، تعلیمی اور تفریحی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ انہیں منفی سرگرمیوں سے دور رکھا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *