Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گےسونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہاگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاںادبی سوسائٹی کی حلف برداری بلوچستان میڈیا فورم کا قیاممیڈم بتول بی بی مدر ٹریسا آف پاکستان ، تیس بیٹیاں ، ایک ماںجنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی منظوریاے ٹی سی کوئٹہ کا فیصلہ، سردار اختر مینگل کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ کالعدم قرارکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گےسونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہاگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاںادبی سوسائٹی کی حلف برداری بلوچستان میڈیا فورم کا قیاممیڈم بتول بی بی مدر ٹریسا آف پاکستان ، تیس بیٹیاں ، ایک ماںجنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی منظوریاے ٹی سی کوئٹہ کا فیصلہ، سردار اختر مینگل کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ کالعدم قرارکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپ

فزیوتھراپسٹس کی رہنمائی ہمارا مشترکہ مشن ہے، ڈاکٹر محمد حاشر

کوئٹہ: بلوچستان فزیو کلب کے بانی ڈاکٹر محمد حاشر نے سندیمان پروونشل ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ فزیوتھراپی کے سربراہ ڈاکٹر بدر یاسین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر فزیوتھراپی کے شعبے کی ترقی، طلبہ اور نوجوان فزیوتھراپسٹس کی عملی تربیت، پیشہ ورانہ رہنمائی اور شعبہ صحت میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر بدر یاسین کو شیلڈ آف اپریسی ایشن پیش کی گئی۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد حاشر نے کہا کہ ڈاکٹر بدر یاسین نے بطور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ فزیوتھراپی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانت داری اور محنت کے ذریعے نہ صرف شعبے کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا بلکہ نوجوان فزیوتھراپسٹس اور طلبہ کی عملی تربیت، رہنمائی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے میں بھی مثالی کردار ادا کیا ہے۔ ان کی خدمات پوری فزیوتھراپی کمیونٹی کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندیمان پروونشل ہسپتال کوئٹہ بلوچستان کا ایک قدیم اور اہم تدریسی و طبی ادارہ ہے، جہاں ڈاکٹر بدر یاسین کی قیادت میں شعبہ فزیوتھراپی نے نمایاں ترقی کی ہے۔ ان کی سرپرستی میں متعدد طلبہ نے اپنی پیشہ ورانہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد عملی میدان میں کامیاب انداز میں خدمات انجام دینا شروع کیں، جو ان کی بہترین تربیت اور رہنمائی کا ثبوت ہے۔ ڈاکٹر محمد حاشر نے کہا کہ بلوچستان فزیو کلب کا مقصد صوبے میں فزیوتھراپی کے شعبے کو مزید مضبوط بنانا، نوجوان فزیوتھراپسٹس کی حوصلہ افزائی کرنا، پیشہ ورانہ معیار کو بہتر بنانا اور ایسے اساتذہ و ماہرین کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے اپنی زندگی اس شعبے کی ترقی کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر بدر یاسین آئندہ بھی بطور استاد، رہنما اور سرپرست نوجوان فزیوتھراپسٹس کی علمی و عملی رہنمائی کرتے رہیں گے اور صوبے میں فزیوتھراپی کے فروغ، جدید طبی تحقیق اور معیاری طبی خدمات کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر بدر یاسین نے بلوچستان فزیو کلب اور بالخصوص ڈاکٹر محمد حاشر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے باعثِ حوصلہ افزائی ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ مستقبل میں بھی فزیوتھراپی کے شعبے، طلبہ کی تربیت، جدید طبی مہارتوں کے فروغ اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی خدمات پوری لگن اور جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ “فزیوتھراپسٹس کی رہنمائی، صحت کی بہتری، اور مستقبل کی تعمیر” کے وژن کے تحت بلوچستان میں فزیوتھراپی کے شعبے کی ترقی، نوجوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت اور معیاری طبی خدمات کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *